Maarif-ul-Quran (En) - Al-Qasas : 26
قَالَتْ اِحْدٰىهُمَا یٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ١٘ اِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَاْجَرْتَ الْقَوِیُّ الْاَمِیْنُ
ایک لڑکی بولی ابا ان کو نوکر رکھ لیجئے کیونکہ بہتر نوکر جو آپ رکھیں وہ ہے (جو) توانا اور امانتدار (ہو)
26۔ قالت احداھما، یا ابت استاجرہ، ، ان کو اجیر رکھ دیں تاکہ یہ ہمارے مویشیوں کو چرائے۔ ان خیر من استاجرت القوی الامین، یعنی جس کو آپ کام پر رکھیں اس کا کام پورا کرنے کی طاقت رکھنا اور امانت دار ہوناضروری ہے۔ اس لڑکی سے اس کے باپ نے پوچھا کہ تجھے اس کی قوت و امانت کا حال کیسے معلوم ہوا۔ لڑکی نے کہا کنویں کے منہ سے اتنا بھاری پتھراٹھا کر جس کو دس آدمیوں سے کم یا چالیس سے کم نہیں اٹھاتے تھے یہ تو اس کی طاقت تھی اور امین ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ اس نے مجھ سے پیچھے پیچھے رہنے کو کہا تھا تاکہ ہوا کی وجہ سے میری کھلی پنڈلی پر اس کی نظر نہ پڑے۔
Top