Tafseer-e-Baghwi - Al-Ankaboot : 57
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ
كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص ذَآئِقَةُ : چکھنا الْمَوْتِ ۣ : موت ثُمَّ اِلَيْنَا : پھر ہماری طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹائے جاؤ گے
ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے پھر تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے
57۔ کل نفس ذائقۃ الموت۔۔ ان کو موت کا خوف دلایا تاکہ انکے لیے ہجرت کرنے میں مشکل نہ آئے۔ یعنی ہر ایک شخص کو مرنا ہے جہاں کہیں بھی ہو، لہذا تم موت کے خوف سے شر کے مقام میں پڑے رہو۔ ثم الینا ترجعون، ، پھر ہم تمہارے اعمال کا بدلہ دیں گے ، ابوبکر نے یرجعون پڑھا ہے۔
Top