Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 60
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ
اَلْحَقُّ : حق مِنْ : سے رَّبِّكَ : آپ کا رب فَلَا تَكُنْ : پس نہ ہو مِّنَ : سے الْمُمْتَرِيْنَ : شک کرنے والے
(یہ بات) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق سو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
(تفسیر) 60۔: (آیت)” الحق من ربک “ یہی حق ہے جو تمہارے رب کی طرف سے یا تمہارے رب کے پاس سے آچکا ہے (آیت)” فلاتکن من الممترین “ عیسائی آپ کے عیسیٰ (علیہ السلام) ہونے میں شک میں پڑگئے ، یہ خطاب آپ ﷺ کو ہے مراد آپ ﷺ کی امت ہے ۔
Top