Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 71
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ لوگ جو ایمان لائے) (ایمان والو) خُذُوْا : لے لو حِذْرَكُمْ : اپنے بچاؤ (ہتھیار) فَانْفِرُوْا : پھر نکلو ثُبَاتٍ : جدا جدا اَوِ : یا انْفِرُوْا : نکلو (کوچ کرو) جَمِيْعًا : سب
مومنو ! (جہاد کے لئے) ہتھیار لے لیا کرو پھر یا تو جماعت جماعت ہو کر نکلا کرو یا سب اکٹھے کوچ کیا کرو
(تفسیر) 71۔ـ: (آیت)” یایھا الذین امنوا حذوا حذرکم “۔ تم دشمن سے بچو ۔ تم ان کے خلاف اپنے اسلحہ جمع رکھو ، حذر اور حذر دونوں کے معنی ایک ہی ہیں جیسے مثل اور مثل دونوں کے معنی ایک ہیں ۔ ” فانفروا “ نکالو ان کو ” ثبات “ اس سے مراد سرایا ہیں ، ایک سریہ کے بعد دوسرا سریہ ثبات بمعنی مجتمع ہونا تفرقہ بازی سے بچنا ۔ (آیت)” اونفروا جمیعا “۔ تم سب آپ ﷺ کے ساتھ جمع رہو۔
Top