Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 70
ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ عَلِیْمًا۠   ۧ
ذٰلِكَ : یہ الْفَضْلُ : فضل مِنَ اللّٰهِ : اللہ سے وَكَفٰى : اور کافی بِاللّٰهِ : اللہ عَلِيْمًا : جاننے والا
یہ خدا کا فضل ہے اور خدا جاننے والا کافی ہے
70۔ (آیت)” ذلک الفضل من اللہ وکفی باللہ علیما “۔ اس سے آخرت کا ثواب مراد ہے ، بعض نے کہا کہ اس سے مراد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ محبت ہے اور اس میں اس بات کا بیان ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرے گا ان کے درجہ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا بلکہ اللہ کے فضل و کرم سے ہی پہنچ سکتا ہے ۔ حضرت ابوہر یرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قریب قریب ہوجاؤ اور ٹھیک ٹھیک عمل کرو کہ تم میں سے ہر ایک اپنے عمل کے مطابق نجات پائے گا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ آپ بھی ۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہاں میں بھی مگر یہ کہ مجھے بھی اللہ کی رحمت ڈھانپ لے گی اور اس کے فضل ورحمت سے جنت میں داخل ہوجاؤں گا ۔
Top