Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaafir : 52
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ
يَوْمَ : جس دن لَا يَنْفَعُ : نفع نہ دے گی الظّٰلِمِيْنَ : جمع ظالم مَعْذِرَتُهُمْ : ان کی عذر خواہی وَلَهُمُ : اور ان کے لیے اللَّعْنَةُ : لعنت وَلَهُمْ : اور ان کے لیے سُوْٓءُ الدَّارِ : برا گھر (ٹھکانا)
ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے
51، انا لننصررسلنا والذین امنوافی الحیوۃ الدنیا، ابن عباس ؓ فرماتے ہیں غلبہ کے ذریعے اور ضحاک رحمہ فرماتے ہیں کہ حجت کے ذریعے اور آخرت میں عذاب کے ساتھ اور کہا گیا ہے کہ دنیا وآخرت میں دشمنوں سے انتقام لے کر اور یہ تمام صورتیں انبیاء (علیہم السلام) اور مؤ منین کے لیے ہوچکی ہیں۔ یہ ان کے مخالفین پر ان کی حجت کے ذریعے مدد کی گئی اور اللہ تعالیٰ نے دشمنوں پر غلبہ دے کر اور ان کو ہلاک کرکے بھی ان کی مدد کی اور انبیاء (علیہم السلام) کے قتل کیے جانے کے بعد ان کے دشمنوں سے انتقام لے کر بھی مدد کی۔ جیسے یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) کے قتل کیے جانے کے بعد ان کی مدد کی گئی اور بدلہ میں سترہزارلوگ قتل کیے گئے تو ان تمام طریقوں انبیاء (علیہم السلام) ومؤمنین کی مدد کی گئی ہے۔ ، ویویقوم الاشھاد یعنی قیامت کے دن فرشتوں میں سے حفاظت کرنے والے کھڑے ہوں گے اور رسولوں کے لیے تبلیغ کی گواہی دیں گے اور کفار کے خلاف تکذیب کی گواہی دیں گے۔
Top