Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaafir : 51
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ
اِنَّا : بیشک ہم لَنَنْصُرُ : ضرور مدد کرتے ہیں رُسُلَنَا : اپنے رسول (جمع) وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے فِي : میں الْحَيٰوةِ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَيَوْمَ : اور جس دن يَقُوْمُ : کھڑے ہوں گے الْاَشْهَادُ : گواہی دینے والے
وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں، تو وہ کہیں گے تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا (اس روز) بیکار ہوگی
50، قالوا، یعنی جہنم کے داروغے ان کو، اولم تک تاتیکم رسلکم بالبینات قالوابلی قالو افاد عوا، تم ہی اب اپنے رب کو یعنی ہم تمہارے لیے اللہ سے دعانہ کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان سے عذاب ہلکانہ ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںـــــــ:، وما دعاء الکافرین الافی ضلال ، یعنی باطل ہوجائے گی اور گمراہ ہوگی اور ان کو کوئی نفع نہ دے گی۔
Top