Tafseer-e-Baghwi - Az-Zukhruf : 78
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ : البتہ تحقیق لائے ہم تمہارے پاس بِالْحَقِّ : حق وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ : لیکن اکثر تمہارے لِلْحَقِّ : حق کے لیے كٰرِهُوْنَ : ناگوار تھے
اور پکاریں گے کہ اے مالک تمہارا پروردگار ہمیں موت دے دے وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ (اسی حالت میں) رہو گے
77 ، ونادوایامالک، جہنم کے داروغہ کو پکاریں گے۔ ، لیقض علینا ربک، چاہیے کہ تیرارب ہیں ماردے توہم راحت پائیں تو مالک ان کو ایک ہزار سال کے بعد جواب دے گا۔ ، قال انکم ماکثون، عذاب میں رہوگے۔ عبد اللہ بن عمر وبن عاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ بیشک جہنمی لوگ مالک کو پکاریں گے۔ پس وہ ان کو چالیس سال جواب نہ دے گا، پھر ان کو جواب دے گا کہ تم ٹھہرنے والے ہو۔ فرمایا کہ قسم ! ان کے مالک کو اور مالک کے رب کو پکار ناذلیل ہوگیا۔ پھر وہ اپنے رب کو پکاریں گے اور کہیں گے، ربنا غلبت علینا شقوتنا وکنا قوماضالین ربنا اخرجنا منھا فان عدنا فان ظالمون، فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان سے دنیا کی مقدار دومرتبہ خاموش رہیں گے۔ پھر ان کو جواب دیں گے تم اس میں دفع ہوجاؤ اور مجھ سے بات نہ کرو، فرمایا اللہ کی قسم ! وہ قوم اس کے بعد ایک کلمہ بھی نہ کہہ سکے گی اور گی اور صرف جہنم کی آگ میں زفیرو شہیق ہی ہوگی۔ ان کی آوازیں چھوٹے گدھے کی آوازوں کے مشابہ ہوں گی اس کی ابتدائی آواززفیر اور آخری شہیق ہے۔
Top