Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 21
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
20 ۔” بینھما برزخ “ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے رکاوٹ ہے۔ ” لا یبغیان “ نہ ملتے ہیں اور نہ متغیر ہوتے ہیں اور نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں لوگوں پر غرق کرنے کے ذریعے سرکشی نہیں کرتے اور حسن (رح) فرماتے ہیں مرج البحرین یعنی بحرروم اور بحر ہند اور تم ان دونوں کے درمیان رکاوٹ ہو اور قتادہ (رح) سے ہے کہ بحر فارس اور بحرروم ان دونوں کے درمیان جزیرے رکاوٹ ہیں اور مجاہد اور ضحاک رحمہما اللہ فرماتے ہیں آسمان کا بحر اور زمین کا بحر (سمندر) ہر سال ملتے ہیں۔
Top