Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 67
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
66 ۔” فیھما عینان نضاختان “ دو چشمے ہیں پانی کے جو ختم نہیں ہوتے اور ” النضخ “ پانی کا چشمے سے جوش مارنا۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں جو اہل جنت پر خیر و برکت چھڑکیں گے اور ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کستوری اور کافورچھڑکیں گے ۔ اولیاء اللہ پر اور انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کستوری اور عنبر اہل جنت کے گھروں میں چھڑکیں گے بارش کی طرح۔
Top