Tafseer-e-Baghwi - Al-Qalam : 10
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ
وَلَا : اور نہ تُطِعْ : تم اطاعت کرو كُلَّ حَلَّافٍ : بہت قسمیں کھانے والے کی مَّهِيْنٍ : ذلیل
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو بھی نرم ہوجائیں
9 ۔” ودوا لو تدھن فیدھنون “ ضحاک (رح) فرماتے ہیں اگر آپ (علیہ السلام) کافر ہوجائیں (نعوذ باللہ) تو وہ بھی کافر ہوجائیں اور کلبی (رح) فرماتے ہیں اگر آپ (علیہ السلام) ان کے لئے نرم ہوجائیں تو وہ آپ (علیہ السلام) کے لئے نرم ہوجائیں۔ حسن (رح) فرماتے ہیں اگر آپ ان سے اپنے دین میں نرمی کریں تو وہ اپنے دین میں نرمی کریں گے۔ زید بن اسلم (رح) فرماتے ہیں اگر آپ ” لو تنافق وترائی فینافقون “ ابن قتیبہ (رح) فرماتے ہیں انہوں نے ارادہ کیا کہ کچھ عرصہ آپ (علیہ السلام) ان کے معبودوں کی عبادت کریں اور وہ کچھ عرصہ اللہ کی عبادت کریں۔
Top