Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 51
الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ نَنْسٰىهُمْ كَمَا نَسُوْا لِقَآءَ یَوْمِهِمْ هٰذَا١ۙ وَ مَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اتَّخَذُوْا : انہوں نے بنالیا دِيْنَهُمْ : اپنا دین لَهْوًا : کھیل وَّلَعِبًا : اور کود وَّغَرَّتْهُمُ : اور انہیں دھوکہ میں ڈالدیا الْحَيٰوةُ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا فَالْيَوْمَ : پس آج نَنْسٰىهُمْ : ہم انہیں بھلادینگے كَمَا نَسُوْا : جیسے انہوں نے بھلایا لِقَآءَ : ملنا يَوْمِهِمْ : ان کا دن ھٰذَا : یہ۔ اس وَ : اور مَا كَانُوْا : جیسے۔ تھے بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں سے يَجْحَدُوْنَ : وہ انکار کرتے تھے
جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا، تو جس طرح یہ لوگ اس دن کے آنے کو بھولے ہوئے تھے اور ہماری آیتوں سے منکر ہو رہے تھے اسی طرح آج بھی انہیں بھلا دیں گے۔
(الذین اتخذوا دینھم لھوا ولعباو عزتھم الحیوۃ الدنیا) جو شیطان نے ان کے لئے مزین کیا بحریہ وغیرہ کا حرام کرنا اور بیت اللہ کے اردگرد سیٹیاں اور تالیاں بجانا اور وہ تمام برے افعال جو وہ جاہلیت میں کرتے تھے اور بعض نے کہا ہے ”’ ینھم “ یعنی اپنی عید کو۔ اور دھوکے میں ڈالا ان کو دنیا کی زندگانی نے سو آج ہم ان کو بھلا دیں گے) آگ میں چھوڑ دیں گے (فالیوم اننھم، کما نسوا لقآء یومھم ھذا) یعنی جیسے انہوں نے اس دن کی ملاقات کے لئے عمل چھوڑ دیا (وما کانوا بایتنا یجحلون) ۔
Top