Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Bayan-ul-Quran - Al-A'raaf : 83
وَ لَقَدْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۚ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْبًا١ؕ وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْ١ؕ لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ
وَلَقَدْ
: اور البتہ
اَخَذَ اللّٰهُ
: اللہ نے لیا
مِيْثَاقَ
: عہد
بَنِيْٓ اِ سْرَآءِيْلَ
: بنی اسرائیل
وَبَعَثْنَا
: اور ہم نے مقرر کیے
مِنْهُمُ
: ان سے
اثْنَيْ عَشَرَ
: بارہ
نَقِيْبًا
: سردار
وَقَالَ
: اور کہا
اللّٰهُ
: اللہ
اِنِّىْ مَعَكُمْ
: بیشک میں تمہارے ساتھ
لَئِنْ
: اگر
اَقَمْتُمُ
: نماز قائم رکھو گے
الصَّلٰوةَ
: نماز
وَاٰتَيْتُمُ
: اور دیتے رہو گے
الزَّكٰوةَ
: زکوۃ
وَاٰمَنْتُمْ
: اور ایمان لاؤ گے
بِرُسُلِيْ
: میرے رسولوں پر
وَعَزَّرْتُمُوْهُمْ
: اور ان کی مدد کرو گے
وَاَقْرَضْتُمُ
: اور قرض دو گے
اللّٰهَ
: اللہ
قَرْضًا
: قرض
حَسَنًا
: حسنہ
لَّاُكَفِّرَنَّ
: میں ضرور دور کروں گا
عَنْكُمْ
: تم سے
سَيِّاٰتِكُمْ
: تمہارے گناہ
وَلَاُدْخِلَنَّكُمْ
: اور ضرور داخل کردوں گا تمہیں
جَنّٰتٍ
: باغات
تَجْرِيْ
: بہتی ہیں
مِنْ
: سے
تَحْتِهَا
: ان کے نیچے
الْاَنْھٰرُ
: نہریں
فَمَنْ
: پھر جو۔ جس
كَفَرَ
: کفر کیا
بَعْدَ ذٰلِكَ
: اس کے بعد
مِنْكُمْ
: تم میں سے
فَقَدْ ضَلَّ
: بیشک گمراہ ہوا
سَوَآءَ
: سیدھا
السَّبِيْلِ
: راستہ
اسی طرح اللہ نے بنی اسرائیل سے بھی ایک عہد لیا تھا اور ہم نے ان میں سے بارہ نقیب (نگران) اٹھائے اور اللہ نے فرمایا : بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں ‘ اگر تم نماز قائم رکھو گے اور زکوٰۃ دیتے رہو گے اور میرے رسولوں پہ ایمان لائو گے اور ان کی مدد کرو گے اور اللہ کو اچھا قرض دو گے تو میں تم سے ضرور تمہارے گناہوں کو دور کر دوں گا اور تمہیں ان باغات میں ضرور داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ پھر اس کے بعد تم میں سے جس نے بھی کفر کیا تو بیشک وہ صراط مستقیم سے دور (نکل گیا) جا پڑا
وَلَقَدْ اَخَذَ اللہ ُ مِیْثَاقَ بَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ ج وَ بَعَثْنَا مِنْھُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْبًا ط وَ قَالَ اللہ ُ اِنِّیْ مَعَکُمْ ط لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّکٰوۃَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْھُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللہ َ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُکَفِّرَنَّ عَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ ج فَمَنْ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ مِنْکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ ۔ (المائدہ :
12
) ” اسی طرح اللہ نے بنی اسرائیل سے بھی ایک عہد لیا تھا اور ہم نے ان میں سے بارہ نقیب (نگران) اٹھائے اور اللہ نے فرمایا : بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں ‘ اگر تم نماز قائم رکھو گے اور زکوٰۃ دیتے رہو گے اور میرے رسولوں پہ ایمان لائو گے اور ان کی مدد کرو گے اور اللہ کو اچھا قرض دو گے تو میں تم سے ضرور تمہارے گناہوں کو دور کر دوں گا اور تمہیں ان باغات میں ضرور داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ پھر اسکے بعد تم میں سے جس نے بھی کفر کیا تو بیشک وہ صراط مستقیم سے دور (نکل گیا) جا پڑا “۔ اس سے پہلے سورة مائدہ کی ساتویں آیت میں مسلمانوں سے ایک عہد لیا گیا تھا جس میں زندگی کے انفرادی پہلوئوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی معاملات پہ بھی بہت واضح میثاق تھا۔ اس رکوع کے آغاز میں یہ بات بتانا مقصود ہے کہ مسلمان اس میثاق کو یونہی ایک فارمیلٹی نہ سمجھیں بلکہ تاریخ کے پس منظر میں اچھی طرح جانچ لیں کہ یہ عہد و میثاق اس امت محمدیہ ﷺ سے پہلا نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے جب بھی کسی امت کو اس دعوت کے منصب پہ فائز کیا گیا ‘ ان سے ایسا ہی عہد لیا گیا ‘ اسی کے نتیجے میں ایک تاریخ مرتب ہوتی رہی اور اسی حوالہ سے جو جو نمایاں خدمات امتوں نے سرانجام دیں ‘ انہی کا صلہ ان امتوں کو ملا اور جہاں جہاں ان امتوں نے ٹھوکریں کھائیں ‘ انھیں کی پاداش میں ان کے ساتھ سزا اور عذاب کا معاملہ ہوتا رہا۔ اگر آج ہم اس آئینہ میں اپنی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم اس سے کوئی سبق نہ سیکھ سکیں۔ بنی اسرائیل سے جب یہ عہد و میثاق لیا گیا تو وہ بارہ قبیلوں پر مشتمل ایک قوم تھی۔ یعنی پہلے سے نسلی اعتبار سے یا انتظامی نقطہ نگاہ سے وہ بارہ قبیلوں پر مشتمل تھے۔ اس لیے ضروری تھا کہ ان میں موجود پہلے سے کسی انتظام کو مجروح نہ کیا جائے بلکہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس انتظام کی نوعیت بدل دی جائے۔ پہلے ان بارہ سرداروں کی عام ذمہ داریاں قبیلے کی خاندانی ضرورتوں کے حوالے سے ہوں گی ‘ لیکن اب ان میں ایک نیا شعور اور ایک نئی معنویت پیدا کی گئی جس کے اظہار کے لیے ایک نیا معنی خیز نام ان کے لیے تجویز کیا گیا جسے قرآن کریم نے ” نقیب “ کے نام سے ذکر کیا۔ توریت میں سردار کا لفظ آیا ہے ‘ ہوسکتا ہے اپنے نزول کے وقت جبکہ توریت عبرانی یا کسی اور زبان میں نازل ہوئی تو اس میں اسی کا ہم معنی لفظ ہو ‘ لیکن بعد میں ترجمہ در ترجمہ توریت جب ہم تک پہنچی تو وہ لفظ سردار کی صورت میں منقول ہوا حالانکہ سردار کے لفظ میں وہ وسعت نہیں ہے۔ سردار صرف سردار ہوتا ہے ‘ اس سے کسی معنویت کا اظہار نہیں ہوتا۔ جبکہ قرآن کریم نے ” نقیب “ کا لفظ استعمال کیا ہے ‘ جو ہمیں بتاتا ہے کہ اصل میں ان کو کیا ذمہ داریاں دی گئیں۔ نقیب نَقَبَ : ( کھوج لگانا ‘ ٹوہ لگانا ‘ جستجو کرنا ‘ حالات سے واقفیت حاصل کرنا اور پھر اس کے مطابق آگے انتظامات کرنا) کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ لہٰذا ان کی ذمہ داری یہ ٹھہرائی گئی تھی کہ تمہیں اچھی طرح اپنے قبیلے کے لوگوں کے بارے میں یہ کھوج لگانا ہے کہ ان سے جو عہد و اقرار لیا گیا ہے ‘ اس اقرار میں یہ کہیں کمی بیشی تو نہیں کر رہے یا یہ اس میں کہیں کسی کمزوری کا شکار تو نہیں ہو رہے۔ اب اصلاً ایک نئی زندگی کا آغاز ہو رہا ہے ‘ اللہ کے ساتھ عہدواقرار کی وابستگی کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ اس عہد میں یہ لوگ کیسے ہیں ؟ لہٰذا سرداروں سے کہا جا رہا ہے کہ تمہیں اس عہد کے معاملے میں لوگوں کی ٹوہ میں رہنا ہے اور جستجو کرنا ہے ‘ اس کے نتیجے میں جو ظاہر ہو وہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) تک پہنچانا ہے اور پھر مل کر ان کی ساری کمزوریوں کا علاج کرنا ہے۔ نقیب کی ذمہ داریاں محسوس یہ ہوتا ہے کہ پیغمبروں کی یہی سنت رہی ہے اور آپ ﷺ نے بھی اسی سنت پہ عمل کرتے ہوئے (بیعت عقبہ ثانیہ) کے وقت (مدینہ سے) آنے والے لوگوں پر بارہ آدمی بطور نقیب مقرر فرمائے تھے اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حوالے سے بھی جو بارہ حواری مشہور ہیں ‘ وہ بھی دراصل اس امت کے بارہ نقیب تھے ‘ جن کے سپرد یہی ذمہ داری کی گئی تھی۔ امتوں کی روایت یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو اپنے دور کے لوگوں میں کوئی حیثیت بخشتا ہے ‘ خواہ وہ حیثیت سیاسی ہو یا مادی ‘ برادری کے اعتبار سے ہو یا اجتماعیت عامہ کے اعتبار سے ‘ ان تمام کو اللہ اس ذمہ داری کے حوالے سے ماتحت لوگوں پر نقیب بناتا ہے۔ یہ بات میں بڑے اصرار سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اپنے پورے معاشرتی نظام کو نہ صرف بری طرح توڑا ہے ‘ بلکہ اس کی اسلامی روح کو بھی نکال باہر کیا ہے۔ تاریخ اسلامی کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سیاسی رہنما صرف سیاسی دائو پیچ کے لیے نہیں تھے ‘ بلکہ ان پر دینی ‘ معاشرتی ‘ معاشی ‘ تہذیبی و تمدنی ذمہ داریاں تھیں اور ان کا کام یہ تھا کہ جو لوگ بھی ان کے پیروکار ہوں انھیں یہ چیک کریں کہ وہ لوگ اسلامی نقطہ نگاہ اور مصلحت عامہ کے حوالے سے کہاں تک صاحب الرائے اور عزم و ہمت کے حامل ہیں ‘ کہاں تک ایفائے عہد کر رہے ہیں اور کہاں کہاں ان میں کمزوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ یہ کام نہ صرف سیاسی رہنمائوں بلکہ ارباب حکومت ‘ بیوروکریٹس ‘ برادریوں کے رہنمائوں اور علماء و مشائخ کو بھی کرنا تھا ‘ لیکن دیکھ لیجئے کہ کوئی شعبہ ایسا باقی نہیں رہا جنھوں نے یہ نقیب ہونے کا فرض انجام دیا ہو یا آج تک کوئی کوشش بھی کی ہو بلکہ ہر شعبہ اپنے اپنے مفادات کے حوالے سے اپنا دائرہ اثر بڑھانے کی فکر میں تو لگا رہتا ہے ‘ مگر اپنے اصل عہد و فرائض کا کسی کو احساس نہیں اور اللہ نے فرمایا : (میں تمہارے ساتھ ہوں) اللہ کن کے ساتھ ہوتا ہے یہ اس عہد و میثاق کا بیان ہے جو بنی اسرائیل سے لیا گیا۔ اس میں نماز کے اہتمام ‘ زکوٰۃ کی ادائیگی ‘ آئندہ آنے والے رسولوں پر ایمان اور ان کی تائید اور خدا کی راہ میں انفاق کا عہد لیا گیا ہے اور اس کے صلے میں اللہ تعالیٰ نے ان سے اپنی معیت کا وعدہ فرمایا ہے۔ لیکن سب سے پہلے ذکر اپنی معیت کا کیا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے ؟ میں اس کو دو طرح سے لیتا ہوں۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے جس کا اظہار حضور ﷺ نے اس وقت فرمایا کہ جب آپ ﷺ غارِ ثور میں گھر گئے اور صدیق اکبر ( رض) کے سوا آپ کے ساتھ کوئی نہیں۔ دو فرد ہیں اور جان کے ہزاروں دشمن ‘ آپ ﷺ کی تلاش میں ہیں ‘ حتیٰ کہ جب وہ غار ثور کے دھانے پر پہنچ گئے ‘ اس قدر قریب کہ وہ لوگ باہر کھڑے باتیں کر رہے تھے اور اندر آپ ﷺ سن رہے تھے اور وہ غار نشیب میں تھا لہٰذا جب کوئی چٹان پر کھڑا ہوتا تو اس کی پنڈلیاں غار کے اندر نظر آتیں۔ صدیق اکبر ( رض) دیکھ رہے تھے اور صاف محسوس ہو رہا تھا کہ ان میں اور ہم میں فاصلہ ہی کتنا ہے ‘ ذرا بھی جھکے تو ہمیں دیکھ لیں گے۔ لیکن اللہ کے کام نیارے ہیں۔ ذرا اندازہ فرمایئے ! ہم ہمیشہ بڑی قوتوں پہ نگاہ رکھتے ہیں۔ لیکن یہاں دیکھئے اس وقت مکہ کی سب سے بڑی قوت جو ہزارہا جنگجو افراد پر مشتمل ہے ‘ ان کے نمائندہ لوگ اس غار کے کمزور سے دھانے پہ کھڑے ہیں اور ان کے راستے میں کوئی چیز حائل نہیں ‘ اگر حائل ہے بھی تو کیا ؟ صرف دو چیزیں : ایک یہ کہ اس غار کے منہ پر مکڑی نے ( اللہ کے حکم سے) جالا بُن دیا (یہ پہلا قلعہ ہے جسے حضور ﷺ کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ‘ جسے قرآن خود کہتا ہے کہ ” گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھر ہوتا ہے “۔ لیکن اللہ جب کسی کو بچانے پہ آتا ہے تو وہ مکڑی کے کمزور گھر کے ذریعے بڑے بڑے قلعے والوں سے اس کو محفوظ کرلیتا ہے) ۔ ڈھونڈنے والوں نے سوچا کہ رات کے کسی حصہ میں بھی اگر اس غار میں کوئی داخل ہوا ہوتا تو کیا یہ مکڑی کا جالا سلامت رہتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں سے کوئی نہیں گزرا۔ اب جب غار کے دوسرے دہانے پہ دیکھا تو وہاں فاختہ نے انڈے دے رکھے تھے ‘ انھوں نے اندازہ لگایا کہ اگر وہ یہاں سے گزرتے تو گھونسلہ ضرور ٹوٹتا۔ یہ دو کمزور سی چیزیں ہیں ‘ جن کے ذریعے اللہ نے ایک بہت طاقتور دشمن کے مقابلے میں ان کی حفاظت فرمائی اور جب حضرت ابوبکر صدیق ( رض) نے کہا کہ حضور ! دشمن تو سر پہ پہنچ گئے تو اسی سنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا کہ لاَتَحْزَنُ ” میری فکر نہ کرو “۔ ” حزن “ دوسرے کی فکر میں گھلنے اور اس کے لیے غم کھانے کو کہتے ہیں۔ اِنَّ اللہ َ مَعَنَا ” اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ “ دوسرا مطلب اس کا یہ ہے کہ تم جب اس عہد و اقرار کو پورا کرنے کی فکر کرو تو یہ نہ بھولنا کہ اللہ جس طرح نصرت و اعانت کی شکل میں تمہارے ساتھ ہے ‘ اسی طرح وہ نگراں کے طور پر بھی تمہارے ساتھ ہے یعنی یہ نہ سمجھنا کہ تم جو چاہو کر ڈالو ‘ تمہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ بلکہ اللہ تمہارے ساتھ ہے ‘ وہ ہر دم تمہیں دیکھ رہا ہے کہ کیا تم ان ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے واقعی اخلاص کا دامن تھامے ہوئے ہو ‘ تمہارے اندر کوئی چور دروازے تو نہیں ہیں ‘ ایسا تو نہیں کہ عمل کچھ اور ہے اور ارادے کچھ اور ہوں ‘ یہ تو نہیں کہ کہا کچھ جا رہا ہے اور دل میں کچھ اور چھپا ہوا ہے ؟ اگر ایسا ہے تو پھر جان لو ! یہ ساری باتیں اللہ سے ہرگز مخفی نہیں ہیں ” اِنِّی مَعَکُمْ “ (بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں) لہٰذا یاد رکھنا ! تم کوئی کام چوری سے نہ کرسکو گے اور نیت کا فتور تمہیں بچا نہیں سکے گا۔ اصل چیز یہ ہے کہ ایمان ایسا پختہ ہو کہ انسان اپنے آپ کو اللہ کے قریب جانے اور اللہ کو اپنے قریب سمجھے۔ مشکلات میں ہو تو یقین رکھے کہ اس کی نگہبانی میں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ‘ کبھی کسی کے آگے دست سوال دراز نہ کرے اور عمل کرتے ہوئے کبھی اس سے لاپرواہ نہ ہو۔ یہی وہ احساسات ہیں جنھیں ایمان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ” نماز “ اللہ پر ایمان کے اظہار کی ابتدا ایمان کے بعد ظاہر ہے کہ دوسرا مرحلہ عمل کا آتا ہے جو ایمان کے تمام مقتضیات کا حامل ہے۔ عمل ‘ ایمان کا نتیجہ بھی ہے اور ایمان کی دلیل بھی۔ عمل کی مختلف شکلیں ہیں جس کی تفصیل طولانی ہے لیکن عمل کی اہم تر صورت نماز ہے۔ اس لیے یہاں قرآن کریم نے اعمال کے ضمن میں سب سے پہلے فرمایا کہ ” لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ “ یعنی تمہارے اس اقرار کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اور اس پر تم چل بھی نہ سکو گے تاوقتیکہ تم یہ کام نہ کرو یعنی تم نماز قائم کرو اور یہی وہ عمل ہے جس کی وجہ سے اللہ تمہارا ساتھ دے گا۔ پورے اسلام کی روح کو جس ایک عمل میں بند کردیا گیا ہے ‘ وہ نماز ہے۔ یہ نماز ہی ہے جو ہمیں اسلامی زندگی پہ اکساتی اور آمادہ کرتی رہتی ہے ‘ بشرطیکہ ہم نماز کو سوچ سمجھ کر پڑھیں کیونکہ نماز کی اصل روح یہ ہے کہ اللہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے ‘ سیاسی طور پر بھی ‘ معاشی طور پر بھی ‘ تہذیبی و تمدنی طور پر بھی ‘ کوئی ذات اس سے بڑی نہیں ہے۔ اگر صرف اتنی سی بات قبول کرلی جائے تو سارے بکھیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔ جب آدمی ایمان لاتا ہے تو جو چیز سب سے پہلے اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے ‘ وہ نماز ہے۔ یعنی فرض کریں کہ کسی نے دن چڑھے ایمان قبول کیا ہے ‘ اب جونہی ظہر کا وقت آئے گا تو سب سے پہلے اس پر نماز فرض ہوگی اور اگر عصر کے وقت کیا ہے تو عصر کی نماز فرض ہوگی۔ غرض کسی بھی لمحے ایمان قبول کیا جائے ‘ سب سے پہلے نماز ہی فرض ہوتی ہے۔ نماز میں کھڑے ہو کر جب آدمی ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہتا ہے تو گویا وہ ساری دنیا کو پیچھے پھینک دیتا ہے۔ نمازی کا یہ عمل اس بات کا اظہار ہے کہ وہ اپنے عمل سے یہ کہہ رہا ہے کہ اے دنیا کی تمام قوتو ! میں تمہیں پس پشت پھینک کر اعلان کرتا ہوں کہ آج کے بعد میری زندگی میں اللہ ہی سب سے بڑا ہے ‘ لہٰذا یہ سر تمہارے سامنے نہیں جھک سکتا ‘ میں تمہاری قوتوں سے نہیں ڈرتا کیونکہ تمہاری قوتیں اللہ کی قوت سے بڑی نہیں۔ میں تمہارے تخت کو خاطر میں نہیں لاتا ‘ اس لیے کہ تمہارا تخت اللہ کے تخت سے بڑا نہیں ہے۔ جب ایک مومن اللہ اکبر کہتا ہے تو ایک نئی سحر طلوع ہوتی ہے۔ تمام تخت و تاج اچھل جاتے ہیں ‘ تمام قوتیں سمٹ جاتی ہیں ‘ انسانیت کا ایک نیا سرمایہ وجود میں آتا ہے اور ایک نماز پڑھنے والا جب کہتا ہے ” اللہ اکبر “ اور ہاتھ باندھ کر اللہ کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہے تو اللہ ہی کی غلامی کا عہد کر کے تمام غلامیوں سے اپنی جان چھڑا لیتا ہے۔ اس لیے پہلا اقرار یہ لیا کہ تمہیں نماز قائم کرنی ہے اور یہ بھی ذہن نشین کرلیں کہ جب بھی کبھی امت مسلمہ بنی ہے تو اس پر سب سے پہلے نماز فرض ہوئی ہے اور جب بھی ان کی معزولی کا وقت قریب آیا ‘ یعنی انھوں نے اپنے آپ کو نااہل ثابت کیا اور ان کی جگہ اللہ نے دوسری قوموں کو اٹھایا تو اس کی وجہ نمازوں کا ضائع کردینا ہی ٹھہرا ہے۔ ” ترک نماز “ امت مسلمہ کے زوال کی پہلی نشانی قرآن کریم بنی اسرائیل کی تاریخ بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے : فَخَلَفَ مِنْ م بَعْدِھِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوۃَ (مریم
11
:
59
) (پھر اچھے لوگوں کے بعد برے جانشین آئے ‘ انھوں نے نماز کو ضائع کردیا ) ” خلف “ برے جانشین کو کہتے ہیں یعنی بنی اسرائیل کو معزول اس لیے کیا گیا کہ بعد میں آنے والے نالائق ‘ ناخلف واقع ہوئے اور انھوں نے سب سے پہلے یہ کیا کہ نمازیں ضائع کردیں۔ آج ہم میں بالخصوص بیوروکریٹس ‘ حکمران ‘ پڑھے لکھے طبقے بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں جس چیز کی قدروقیمت سب سے کم ہوگئی ہے ‘ وہ نماز کی پابندی ہے۔ بڑی بڑی میٹنگز میں ایک ایک چیز پہ دھیان دیا جائے گا ‘ چائے کے لوازمات تک کا خیال رکھا جائے گا ‘ مگر جس بات کی پرواہ نہیں کی جاتی ‘ وہ نماز ہے۔ اذانیں گونج رہی ہوتی ہیں مگر بہت کم نماز کی توفیق ہوتی ہے حالانکہ اسلامی معاشرے میں حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اقامت صلوٰۃ کا اہتمام کرے اور اس میں ذرا نرمی نہ کرے۔ اسی لیے ایک دفعہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا : ” میر
1
جی چاہتا ہے کہ میں کسی کو جماعت کرانے کے لیے کہوں اور خود جا کر ان گھروں کو آگ لگا دوں جہاں لوگ گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں اور جماعت میں شامل نہیں ہوتے ‘ میں ایسا ضرور کر گزرتا اگر مجھے گھروں میں عورتوں ‘ بچوں ‘ بوڑھوں اور مریضوں کا خیال نہ ہوتا۔ “ غور کریں کہ یہ الفاظ ان کے منہ سے نکل رہے ہیں جو کبھی دشمن کے لیے بھی بد دعا نہیں کرتے ‘ وہ اپنے لوگوں کے لیے سراپا غضب بنے ہوئے ہیں کیونکہ حضور جانتے تھے کہ یہی چیز اس امت کو امت بنانے والی اور اسلام میں ڈھالنے والی ہے اور یہی اگر نکل گئی تو پھر اس امت کی معزولی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ ” زکوٰۃ “ حبِ الٰہی کے اظہار کا دوسرا ذریعہ وَاٰتَیْتُمُ الزَّکٰوۃَ ” اور تم زکوٰۃ ادا کرو “ انسان کا ایک رشتہ تو اپنے اللہ سے قلب و دماغ کا رشتہ ہے جو اگر استوار ہوجائے تو باقی تمام رشتے خود بخود ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ لیکن نجانے کیا بات ہے کہ انسان قلبی و ذہنی رشتے کو کسی حد تک استوار رکھتا بھی ہے ‘ لیکن مالی رشتے کے معاملے میں کمزور ثابت ہوتا ہے۔ ماں باپ سے انسان کتنی محبت رکھتا ہے ‘ لیکن اکثر دیکھا ہے کہ جب بچے کمانے لگیں تو والدین سے پیسہ چھپا چھپا کے رکھتے ہیں۔ پیسے کی محبت بعض اوقات جان کی محبت پہ غالب آجاتی ہے۔ اسی لیے قرآن کریم جہاں نماز پہ زور دیتا ہے ‘ وہاں ساتھ ساتھ زکوٰۃ پہ بھی زور دیتا ہے۔ قرآن کریم میں اسی ّ (
80
) مقامات پہ دونوں کو بیک وقت حکم کے انداز میں بیان فرمایا گیا ہے کہ تم اپنے ایمان کو قائم نہیں رکھ سکتے تاوقتیکہ کہ تم نماز پڑھو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ جب تک تمہارا کمایا ہوا مال ‘ جائیداد ‘ تمہاری ایک ایک مادی چیز ‘ جس سے تمہارے قلب و دماغ کے رشتے ہیں ‘ اللہ سے وابستہ نہ ہوجائے ‘ اس وقت تک تمہاری ایمانی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اور دیکھا بھی یہی گیا ہے کہ اچھے اچھے نیک لوگ مادی معاملات میں آکر کمزور ثابت ہوتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ تہجد گزار لوگ تک اپنی وراثت میں بیٹیوں کو حصہ نہیں دیتے۔ حضور ﷺ نے فرمایا تھا کہ ” ہر امت کی ایک آزمائش ہے اور ہمیشہ امتیں آزمائش میں ناکام ہو کر گرتی رہی ہیں ‘ تمہاری آزمائش یہ ہے کہ تمہیں دولت دنیا سے آزمایا جائے گا۔ “ آنحضرت ﷺ کی مشہور حدیث ہے : ما الفقرُ اَخشیٰ علیکم ولٰکنی اخشیٰ اَن تُبسَطَ عَلَیکم الدُّنیا کما بُسِطَت عَلیٰ من قبلکم فَتَنَافَسُوھَا کما تَنَا فَسُوھَا فتُھلِککم کما اھلکتھم (میں اس بات سے نہیں ڈرتا کہ تم بھوکوں مرجاؤ گے بلکہ مجھے اندیشہ اس بات کا ہے کہ تم پر دولت دنیا کھول دی جائے گی جس طرح تم سے پہلی قوموں پر کھولی گئی پھر اس دنیا طلبی میں اور دوسروں سے آگے بڑھنے میں ایک ریس میں لگ جاؤ گے جس طرح پہلی قومیں لگی رہیں یہ صورت حال بالآخر تمہیں تباہ کر دے گی جیسا اس نے پہلی قوموں کو کیا) اس حدیث پاک میں سب سے پہلی یہ بات ارشاد فرمائی گئی کہ مجھے اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ تمہیں وسائل کی کمی اور فاقہ کشی تباہ کر دے گی کیونکہ وسائل کی کمی نے قوموں کے لیے مشکلات تو پیدا کی ہیں ان کی تباہی کا سامان کبھی نہیں کیا اور اب امت مسلمہ کا حال یہ ہے کہ وہ دوسری کافر قوموں کی طرح رات دن اس فکر میں غلطاں و پیچاں ہے کہ ہم اپنے وسائل میں کس طرح اضافہ کریں کیونکہ اگر ہمارے وسائل ہماری آبادی کی تعداد کے مطابق نہ ہوئے تو ہم تباہ ہوجائیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ہم آبادی کی کمی کے لیے اور وسائل کی افزونی کے لیے کوشاں ہیں لیکن برسوں سے جو نتیجہ نکل رہا ہے وہ یہ ہے کہ آبادی بڑھتی جا رہی ہے اور وسائل بظاہر کم ہوتے جا رہے ہیں۔ دوسری بات آنحضرت ﷺ نے یہ ارشاد فرمائی کہ مجھے اندیشہ اس بات کا ہے کہ تم میں دولت کی ریل پیل ہوگی ‘ تمہارے وسائل میں اضافہ ہوگا تیل کے چشمے تمہارے پائوں کے نیچے سے ابلیں گے ‘ زمین اپنے خزانے اگلنا شروع کر دے گی لیکن جیسے جیسے ان وسائل میں اضافہ ہوتا جائے گا ویسے ویسے تمہاری ہوس دنیا فزوں تر ہوتی جائے گی۔ دولت کی بہتات سے بجائے آسودگی پیدا ہونے کے استسقاء کے مرض کی طرح حب دنیا ایک بحران کی شکل اختیار کرلے گی۔ تم میں سے ہر شخص اپنی موجودہ حالت پر قناعت کی بجائے دوسرے جیسا بننے یا اس سے آگے بڑھنے کی فکر میں لگ جائے گا۔ سائیکل والا موٹر سائیکل کی خواہش میں ‘ موٹر سائیکل والا کار کی خواہش میں اور کار والا بڑی کار کی فکر میں یا ہر سال ماڈل بدلنے کی ہوس میں اندھا ہوجائے گا۔ ہر گھر والا اس بات پر پریشان ہوگا کہ میرے گھر کی منڈیر دوسرے گھر کے برابر یا اونچی کیوں نہیں۔ اس کے نتیجے میں اگر وہ اپنا گھر اونچا کرے گا تو پڑوسی اسے اپنی توہین سمجھتے ہوئے اور ایک منزل اپنے گھر کی اٹھا لے گا اس طرح یہ پورا معاشرہ ایک ایسی دوڑ میں لگ جائے گا جو پورے معاشرے کو تھکا کے مار ڈالے گی اور منزلیں اٹھانے کا مقابلہ بالآخر مکینوں سمیت مکانوں کو زمین بوس کر دے گا۔ آخر میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اسی ہوس دنیا اور اس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی فکر نے پہلی قوموں کو تباہ کیا یہی تمہیں بھی تباہ کر کے چھوڑے گی۔ اگر امت مسلمہ کو اس صورت حال سے بچنا ہے تو اسے وسائلِ رزق کو ضرورت سمجھ کر حاصل ضرور کرنا چاہیے اور دنیا کو ترقی دینا بھی کوئی گناہ نہیں لیکن یہ بات نگاہوں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے کہ مسلمان کا اصل سرمایہ وہ عظمت کردار ہے جو اسلامی شریعت پر عمل کرنے کے نتیجہ میں اور اللہ ‘ اس کے رسول۔ ‘ اس کے دین اور مخلوق خدا کی خدمت کو ترجیح دینے سے پیدا ہوتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس نے ہمیشہ امت مسلمہ کو زندگی کے ہر میدان میں فلاح و کامرانی سے نوازا۔ اقبال مرحوم نے ٹھیک کہا ؎ سبب کچھ اور ہے تو جس کو خود سمجھتا ہے کہ جب بھی جوہر مرا دنیا میں آشکار ہوا زوال بندئہ مومن کا بےزری سے نہیں قلندری سے ہوا ہے ‘ تونگری سے نہیں ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم جب بھی اٹھے ہیں بےسروسامانی سے اٹھے ہیں۔ میں یہ بات پوری ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی دور ہم پہ ایسا نہیں گزرا کہ جس کے لیے ہم یہ کہہ سکتے ہوں کہ ہم طاقتور ہو کر یا وسائل کی فراوانی کے ساتھ اٹھے ہوں۔ ہمیشہ ہمارے پاس وسائل کم رہے ‘ لیکن کردار کی عظمتیں زیادہ رہیں۔ افغانستان نے ولید بن عبدالملک کے زمانے میں خراج دینا بند کردیا ‘ یہ بنی امیہ کا سنہری دور تھا۔ ولید بن عبدالملک نے سفارت بھیجی جنھوں نے آکے وہاں کے حکمران سے گفتگو کی تو اس حکمران نے ایک سوال کیا کہ ” تم سے پہلے جو لوگ خراج وصول کرنے آتے تھے ‘ وہ چھوٹے قد کے گھوڑوں پر سوار ہوتے تھے جبکہ تم بڑے قد و قامت کے ترکی گھوڑوں پر سوار ہو کر آئے ہو۔ ان کی جوتیاں تک ٹوٹی ہوتی تھیں اور تم زرق برق لباس میں ملبوس ہو۔ ان کے چہرے عبادت کے نور سے روشن ہوتے تھے (واضح رہے یہ لوگ حضرت عمر ( رض) کے زمانے میں مفتوح ہوئے تھے) لیکن ان کے پیٹ پچکے ہوئے تھے ‘ تم ماشاء اللہ خوب تنومند ہو۔ تم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ خوشحال دکھائی دیتے ہو ‘ لیکن وہ اتنے خوشحال نظر نہیں آتے تھے۔ یہ فرق کیا ہے ؟ “ انھوں نے سینہ بجا کر کہا کہ وہ ہماری بدحالی کا زمانہ تھا ‘ یہ ہماری خوشحالی کا زمانہ ہے۔ اب وہاں کوئی بھوکا نہیں ‘ اب تم ہر ایک کو ایسا ہی زرق برق لباس پہنے توانا و تندرست اور خوشحال دیکھو گے۔ اس حکمران نے یہ سن کر کہا کہ ” ہاں ! اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ جسیم و لحیم ہو ‘ تم ان سے زیاد تنومند اور طاقتور لوگ ہو ‘ مگر وہ تم سے زیادہ وعدے کے پکے تھے ‘ وہ تم سے زیادہ صاحب کردار تھے ‘ ان میں تم سے زیادہ معنوی اور روحانی قوت تھی ‘ وہی لوگ اس قابل تھے کہ ہم سے خراج وصول کرسکتے۔ تم ہم سے خراج وصول نہیں کرسکتے “۔ چناچہ اس نے یہ کہہ کر مسلمانوں کی سب سے ترقی یافتہ حکومت کو خراج دینے سے انکار کردیا اور اس طرح مسلمان پچاس سال تک اس حکومت سے خراج وصول نہ کرسکے۔ انسان کی سب سے بڑی چیز عظمت کردار ہے قرونِ اولیٰ میں مسلمان اس یقین سے بہرہ ور تھے کہ جن لوگوں میں عہد واقرار کی پابندی ہو ‘ وہی نماز و زکوٰۃ کا اہتمام کرتے ہیں اور یہی لوگ ہیں جو اس عہد کے پالن ہار اور اس عہد پر پورا اترنے والے ہیں ‘ یہی دنیا کی اصل طاقت ہیں ‘ دنیا ان کے سامنے سمٹتی ہے اور جب ان کے گھوڑے دوڑتے ہیں تو زمین ان کے سامنے لپٹنے لگتی ہے۔ یہی لوگ ہیں جو دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خلافت راشدہ کے دور میں انھوں نے لاکھوں مربع میل علاقہ فتح کیا ‘ لیکن ایک بھی علاقہ ایسا نہیں جہاں مسلمانوں کے خلاف بغاوت ہوئی ہو بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ جو علاقے خلافت راشدہ میں فتح ہوئے ‘ وہ آج تک مسلمانوں کے علاقے ہیں۔ وہ عرب ملک نہیں تھے لیکن آج عرب ملک کے طور پر معروف ہیں۔ یہ لیبیا ‘ سوڈان ‘ مصر ‘ عرب ملک تو نہیں ‘ یہ تو افریقی ملک ہیں ‘ جو خلافتِ راشدہ کے زمانے میں زیر نگیں آئے ‘ انھوں نے اپنی زبانیں تک بدل ڈالیں اور آج خود کو عرب کہتے ہیں۔ انھیں زبان بدلنے پر کسی نے مجبور تو نہیں کیا تھا۔ زبان ہی کیا ‘ ان ملکوں کا سب کچھ بدل کر رہ گیا۔ لیکن ہندوستان اور اندلس جیسے ملک جو بعد کے لوگوں نے فتح کیے ‘ ان میں فاتحین گردنیں جھکاتے رہے لیکن دلوں کو جھکانے کی انھوں نے کوئی فکر نہیں کی ‘ نتیجہ یہ ہے کہ یہ ممالک آج بھی کافر ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ عظمت کردار سب سے بڑی حکومت ہے اور یہ عظمت کردار ‘ اقامت صلوٰۃ اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے پیدا ہوتی ہے۔ فرمایا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے تو اس سے تمہارے دل اور اجڑے گھروندے آباد ہوں گے۔ یہ دونوں قوتیں جب ساتھ مل کر چلیں گی تو اسلامی معاشرے میں خوشحالی کی ایسی لہر اٹھے گی کہ کوئی کسی سے شاکی نہیں رہے گا ‘ لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ظاہر ہے کہ وہی کچھ ہوگا جو آج ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ وَاٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ ” اور تم میرے رسولوں پر ایمان لائو گے “ یعنی اس دور کے لوگوں سے اقرار لینے کے بعد آنے والی نسلوں کے بارے میں خلاء نہیں چھوڑا گیا۔ یہ اقرار بنی اسرائیل سے اس لیے لیا گیا کیونکہ اس کے بعد بھی نبیوں اور رسولوں نے آنا تھا۔ لیکن یہ ذہن میں رہے کہ یہاں اگرچہ آنے والے تمام رسولوں پر ایمان کا تذکرہ ہے ‘ لیکن بطور خاص اہل کتاب سے آنحضرت ﷺ پر ایمان کا عہد لیا جا رہا ہے کہ دیکھو ! جب ہم نے تمہیں امت کی سرفرازی بخشی تو اسی دن کہا تھا کہ رسول آئیں گے ‘ آخر میں جا کر ختم الرسل آئیں گے ‘ خاص طور پر تمہیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔ لیکن تم نے کیا کیا ؟ تم نے مختلف اوقات و ادوار میں رسولوں کو ‘ انبیاء کو قتل کیا اور اب آخر میں جو کچھ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کر رہے ہو ‘ وہ تو سب کے سامنے کی بات ہے۔ تم تو اپنے عہد و اقرار سے پھر رہے ہو اور عہد بھی وہ جس سے تمہاری ملی زندگی کا آغاز ہوا۔ قرآن میں ” ایمان “ کے دو معنی یہاں چونکہ ایمان کا ذکر ہو رہا ہے اس لیے بہتر ہے کہ ایمان کے مفہوم و معنی کو واضح کردیا جائے۔ لغت میں ایمان کا لفظ دو طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ -
1
اٰمَنَ لَـہٗ -
2
اٰمَنَ بِہٖ ۔
1
اٰمَنَ لَـہٗ کا معنی ہے صَدَّقَہٗ وَ اعْتَمَدَ عَلَیْہِ جس پر تم ایمان لائے ہو تم نے اس پر اعتماد کیا اور اس کی تصدیق کی یعنی تم اس کی جس جس بات کو بھی مان رہے ہو وہ اس لیے نہیں مان رہے کہ تمہاری عقل اسے تسلیم کرتی ہے یا تمہارا تجربہ اس کی تائید کرتا ہے بلکہ تم اس کی ہر بات کو صرف اس کے اعتماد پر مانتے ہو۔ تم یہ تسلیم کرچکے ہو کہ اس کی زبان سے کبھی غلط لفظ نہیں نکل سکتا ‘ اس کی کہی ہوئی بات کبھی جھوٹ نہیں ہوسکتی۔ اس لیے اگر وہ ایسی بات کہے جو عقل و خرد کے لیے قابل تسلیم نہ ہو یا وقت کا چلن اس کے موافق نہ ہو تو ان دونوں چیزوں کو تم غلط سمجھ کر رد کردو لیکن اس کی بات کو اس لیے قبول کرلو کہ تم اس پر اعتماد رکھتے ہو اس لیے اس کی بات کی تائید کے لیے تمہیں کسی اور طرف سے تائید کی ضرورت نہیں اور اسکے ساتھ ساتھ یہ بات بھی کہ اس کے اعتماد پر تم جس چیز کو بھی مانو اسے دل کی تصدیق کے ساتھ مانو یعنی اسے صرف زبان کا اقرار اور دماغ کی تائید ہی شامل نہ ہو بلکہ دل کی تصدیق بھی اسے میسر ہو۔ رسول اللہ ﷺ پر ایمان کا یہی مفہوم ہے کہ ہم آپ پر ایمان لائے ہیں تو آپ کا ایک ایک ارشاد اور ایک ایک عمل اس لیے ہمارے لیے قابل تسلیم ہے وہ آپ کا ارشاد اور عمل ہے اور ہم نے دین کو آپ کے اعتماد پر قبول کیا ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ دنیا اس کے بارے میں کیا کہتی ہے اور خود میری عقل اس کو سمجھ سکتی ہے یا نہیں کیونکہ جب میں نے ان پر اعتماد کرلیا ہے کہ ان پر اللہ کی وحی اترتی ہے اور ان کی زبان سے خدا کا قانون بولتا ہے تو اب میرے لیے کسی اور کی طرف دیکھنا اس اعتماد میں خیانت ہے اور مزید یہ بات کہ میں آپ کی ہر بات کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کروں گا کیونکہ دل کی تصدیق ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ اس کو مثال کے طور پر یوں سمجھئے کہ سود کو اللہ اور اسکے رسول نے حرام قرار دیا ہے۔ مجھے آنحضرت ﷺ کی ذات اور آپ کی زبان پر چونکہ اعتماد ہے اس لیے میں دل کی گہرائیوں سے اس حکم کو ماننے پر مجبور ہوں۔ اگر میں اس میں یہ بحث لے کر بیٹھ جاؤں کہ یہ حکم آج کے دور میں قابل عمل ہے یا نہیں اور اگر میں نے اسے قبول کرلیا تو غیر مسلم دنیا کے ساتھ ہمارے معاشی تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور میں ان باتوں کو واقعی اہمیت دینا شروع کر دوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے رسول پر میرے ایمان میں کمزوری ہے میں نے ایمان کے مفہوم کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
2
اٰمَنَ بِہٖ اس کا معنی ہے اَیْقَنَ بِہٖ ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ جس پر ایمان لائے ہیں اس کی ہر ہر بات کو آپ صرف مان کے ہی نہیں دیں گے بلکہ اس پر یقین بھی لائیں گے یعنی آپ اس اطمینان سے بہرہ ور ہوں گے کہ میں جس بات کو مان رہا ہوں پورے یقین اور ایقان سے مان رہا ہوں اور یقین آدمی کے اطمینان کی آخری قوت کا نام ہے۔ یہ صحیح ہے کہ یقین کی سطح ایک نہیں ہوتی وہ کبھی علم الیقین ہوتا ہے کبھی عین الیقین اور کبھی حق الیقین۔ ہر صاحب ایمان اپنی اپنی ہمت اور مقدر کے مطابق ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ موصوف ہوتا ہے البتہ جو چیز ہر ایمان لانے والے کے لیے ضروری ہے وہ فی الجملہ ایسا یقین ہے جس میں کبھی کسی شک اور ارتیاب کا کانٹا نہ چبھ سکے۔ جس میں علم و دانش کے نام پر بڑے سے بڑا دبائو بھی اثر انداز نہ ہو سکے۔ افراد اور قوموں کے لیے یہی وہ سب سے بڑی نعمت ہے جو ان کے لیے قوت کا سامان بنتی ہے۔ مشکل سے مشکل حالات میں ان کو سہارا دیتی ہے اور اگر یہ دولت میسر نہیں آتی تو پھر ایمان محض زبان کی ورزش ‘ دماغ کا تعیش اور دل کا روگ ہے اور یہی وہ چیز ہے جسے اقبال نے بےیقینی قرار دے کر اسے غلامی سے بھی بدتر قرار دیا ہے ؎ سن اے تہذیبِ حاضر کے گرفتار غلامی سے بتر ہے بےیقینی امت بنی اسرائیل سے تو عہد لیا گیا کہ آنے والے انبیاء و رسل پر ایمان لائو ‘ مگر ہم چونکہ آخری امت ہیں اس لیے ہم سے تمام انبیاء و رسل پر فی الجملہ ایمان کے ساتھ ایسا ایمان جو اطاعت و اتباع پر مشتمل ہو اس کا عہد صرف رسول اللہ ﷺ کے بارے میں لیا گیا کہ ان کو یقین و اعتماد کے ساتھ مانو۔ ان کے سوا تمہارا کوئی آئیڈیل نہیں ہے۔ تمہارا کوئی نصب العین نہیں ‘ سوائے اس کے جو اللہ کے رسول ﷺ نے تمہیں دیا۔ تمہاری زندگی کا کوئی حوالہ معتبر نہیں ‘ سوائے ذات رسالت مآب ﷺ کے۔ انھوں نے جس طرح زندگی گزاری ہے ‘ اس کے پورے ادوار تمہارے سامنے ہیں۔ وہی تمہاری روشنی کا سامان ہیں ‘ وہی تمہارے لیے مینارئہ نور ہیں۔ جب تک تم اس یقین سے بہرہ ور نہیں ہو گے ‘ تب تک نہ جانے کتنے ہیروز ہیں جو تمہاری منزل کھوٹی کرتے رہیں گے ‘ کتنے دانشور ہیں جو روز تمہاری دانش کو بگاڑیں گے۔ نبی کی مدد کرنے سے مراد وَعَزَرْتُمُوْھُمْ ” اور تم ان (آنے والے رسولوں) کی مدد بھی کرو گے “۔ اس مدد کے معاملے میں بھی غلط فہمی پائی جاتی ہے جس کا ازالہ ضروری ہے۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مدد یہی ہے کہ حضور ﷺ کی زندگی کی حفاظت کرو۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحابہ ( رض) نے یہ فرض بھی اس طرح انجام دیا کہ کارلائل جیسے متعصب مؤرخ کو بھی یہ لکھنا پڑا کہ (عیسائی اس بات کو جتنی جلدی سمجھ لیں اچھا ہے کہ محمد ﷺ کے ساتھی مسیح کے حواری نہیں تھے ‘ جو اس کو لوگوں میں چھوڑ کر خود بھاگ گئے بلکہ انھوں نے تلواروں کی چھائوں میں محمد ﷺ کی حفاظت کی ‘ ان کے دائیں سے ‘ بائیں سے ‘ آگے سے ‘ پیچھے سے برابر ان کی نصرت و حفاظت کی اور سائے کی طرح ان کے ساتھ رہے حتیٰ کہ ان کے لائے ہوئے دین کو بارہ لاکھ مربع میل کے علاقے میں غالب کردیا ) سید عطا اللہ شاہ بخاری ( رح) کہا کرتے تھے کہ صحابہ کرام ( رض) کا تو یہ حال تھا کہ اگر آنحضرت ﷺ ان سے کہیں یہ کہہ دیتے کہ اپنی کھالوں کے مجھے جوتے بنوا دو تو یقینًا وہ اس سے بھی دریغ نہ کرتے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضور ﷺ کی ذات کی حفاظت میں انھوں نے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ لیکن غیر معمولی حالات اور ناگہانی حوادث میں خود پروردگار نے فرشتوں کے ذریعے آپ کی حفاظت فرمائی صرف ایک واقعہ عرض کرتا ہوں۔ ایک دن ابوجہل نے حلفاً کہا کہ آج اگر محمد ﷺ نے میرے سامنے نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے کی کوشش کی تو میں (نعوذباللہ) ان کا سر کچل دوں گا۔ چناچہ حضور ﷺ جب کعبہ تشریف لائے تو یہ لوگ انتظار میں تھے۔ حضور ﷺ جب سجدے میں گئے تو وہ بدبخت آپ پر حملہ کرنے کے ارادے سے آگے بڑھا۔ جیسے ہی قریب ہوا تو ہاتھوں سے کسی چیز کو ہٹاتا ہوا ‘ نہایت سراسیمہ پیچھے ہٹا۔ لوگوں نے پوچھا : آخر ہوا کیا ؟ اس نے کہا کہ جیسے ہی میں محمد ﷺ کے قریب ہوا تو میں نے دیکھا کہ آگ کی لپٹ اور کچھ پَر میری طرف بڑھ رہے ہیں ‘ کچھ برچھے میری طرف رخ کر رہے ہیں ‘ مجھے لگا کہ ایک لمحہ بھی میں یہاں رکا تو میری بوٹیاں اڑا دی جائیں گی۔ بعد میں حضور ﷺ نے فرمایا کہ خوش قسمت تھا بچ نکلا ‘ اگر مجھ پر حملہ کرتا تو فرشتے اس کے پرزے اڑا دیتے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ میں بھی حضور ﷺ کی حفاظت اللہ کی جانب سے اسکے فرشتے کرتے تھے اور جہاں تک مدینہ کا تعلق ہے تو وہاں تو خطرات مکہ کی نسبت بہت بڑھ گئے تھے اور ان لوگوں سے واسطہ پڑگیا تھا جن سے آج ہمیں واسطہ پڑا ہوا ہے یعنی یہود جیسے سازشی گروہ سے اور عیسائی ان کے آلہ کار تھے۔ یہ گروہ ہمیشہ سے سازشی گروہ رہا ہے۔ یہ خود تو کم سامنے آتا ہے، دوسروں کو زیادہ استعمال کرتا ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے مدینہ میں کوئی وقت ایسا نہیں ہوتا تھا کہ جب صحابہ کرام ( رض) پریشان نہیں ہوتے تھے۔ حضور ذرا آنکھوں سے اوجھل ہوتے تو صحابہ کرام ( رض) پریشان ہوجاتے اور تلاش شروع کردیتے کہ کہیں آپ کو نقصان نہ پہنچ جائے۔ ایسے ہی ایک موقع پر حضور ﷺ نے عشاء کی نماز کے بعد فرمایا کہ آج کوئی آدمی پہرہ دے تاکہ میں دو گھڑی کے لیے سو جاؤں ‘ اندازہ لگائیے کہ خطرات کس قدر بڑھ گئے تھے ‘ چناچہ سعد بن ابی وقاص ( رض) نے ہتھیار باندھے اور حضور ﷺ کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر پہرہ دینے لگے۔ تھوڑی دیر بعد حضور ﷺ نے سر باہر نکالا اور کہا کہ ” سعد ! چلے جاؤ ‘ اللہ نے میری حفاظت کا وعدہ کرلیا ہے اور یہ آیت پڑھی : واللہ ُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ ط ( اور اللہ آپ کو لوگوں سے بچائے گا) (المائدۃ :
67
) اب جبکہ حضور ﷺ کی ذات کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لے لی ‘ فرشتے ہمہ وقت حفاظت کرنے لگے ‘ اس لیے اس کی چنداں فکر نہ تھی۔ یہاں جو کہا جا رہا ہے ” عَزَّرْتُمُوْھُمْ “ تو مطلب یہ ہے کہ تم ان کا احترام بجا لائو ‘ ان کی مدد کرو ‘ یعنی جس دین کو لے کر حضور ﷺ دنیا میں تشریف لائے اور جسے دنیا میں نافذ و قائم کرنا تھا اور تمام پہلے ادیان کے مقابلے میں اس دین کو قوت دینا تھی اور ہر سطح پر اسے غالب کرنا تھا ‘ غلبہ عمومی سے لے کر غلبہ خصوصی تک کی فکر کرنا تھی ‘ اس کے لیے ظاہر ہے کہ آپ کو ہر موقع پر ایک ایک آدمی کی ضرورت تھی۔ مثلًا فوجیں اگر دشمنوں کے مقابلے میں بھیجنی ہیں ‘ مددگار نہیں ہوں گے تو کون جائے گا ؟ عدالتوں میں عادل جج بٹھانے ہیں ‘ افراد نہیں ہوں گے تو پھر یہ کام کون کرے گا ؟ شہر کی حفاظت کرنی ہے ‘ لوگ نہیں ہوں گے تو ناکہ بندی کون کرے گا ؟ نمازیں پڑھنی ‘ پڑھانی ہیں ‘ ہر طرح کے فتنوں پر نگاہ رکھنی ہے اور پورے ملک کے ہر گوشے کو صحیح نہج پر استوار کر کے انتظام چلانا ہے ‘ اس کے لیے افراد کی ضرورت ہے۔ کہا کہ تمہارا اصل کام یہ ہے کہ تم وہ افراد بنو ‘ تمام دین کے غلبہ کے لیے پیغمبر کے دست وبازو بنو ‘ تم حضور ﷺ کے لشکر بنو اور ان کے مشیر بنو۔ تم اگر قدم قدم پر مدد کرو گے تو یہ گاڑی آگے چلے گی ‘ ورنہ نہیں چل سکتی۔ نوح (علیہ السلام) اپنی امت کی اصلاح کیوں نہ کرسکے ؟ اس لیے کہ ساڑھے نو سو سال میں صرف (
80
) آدمی ایمان لائے۔ عیسیٰ (علیہ السلام) رومی قوت کے مقابلے میں کیوں نہ اٹھ سکے اور کیوں نہ اپنی حکومت قائم کرسکے ؟ اس لیے کہ دس بارہ حواریوں اور چند عقیدت مندوں کے سوا کوئی آپ کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہ ہوا۔ ظاہر ہے کہ اس سے صورتحال کو کیسے بدلا جاسکتا تھا ؟ انقلاب سب سے پہلے افرادی قوت کو دیکھتا ہے ‘ ان کے اخلاص اور کام کرنے والوں کی محنت کو دیکھتا ہے۔ چناچہ حضور کی حیات مبارکہ میں بھی مسلمانوں نے یہ فرض انجام دیا اور آپ کے بعد بھی جب دین کے بقا استحکام اور اجرا و نفاذ کے لیے اس کی ضرورت پڑی تو اصحابِ عزیمت ہمیشہ اس فرض کی انجام دہی کے لیے اٹھتے رہے۔ خلافتِ راشدہ کے بعد جب اسلامی نظام خلافت میں بگاڑ پیدا ہوا حالانکہ اس وقت فتوحات جاری تھیں ‘ حج ادا ہو رہے تھے ‘ نمازیں قائم تھیں ‘ لیکن اسلامی حکومت کا یعنی شورائیت کا اور خلافت علیٰ منہاج النبوت کا حلیہ بگڑنے لگاتو سیدنا حسین ابن علی ( رض) نے دیکھا کہ اسلام کے ایک شعبہ میں آج نقب لگائی جا ری ہے ‘ اگر آج اسے نہ روکا گیا تو کل یہ پورا اسلام کا محل مسمار ہوسکتا ہے۔ لہٰذا انھوں نے سوچا کہ آج اللہ کے دین کی مدد کے حوالے سے سب سے بڑی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ میں حضور ﷺ کا نواسہ ہوں اور دنیا میری طرف دیکھ رہی ہے ‘ کوفہ والوں نے مجھے بلایا ہے حالانکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ میں خطرات کی طرف بڑھ رہا ہوں اور جانتے تھے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی تو فرمایا کہ میں سب جانتا ہوں لیکن مجھے فرض پکار رہا ہے۔ دیکھ لیں کہ صرف اس بات کو دہرانے کے لیے کہ دین کی مدد کیسے کی جاسکتی ہے ‘ آپ ( رض) نے اپنی جان کا نذرانہ تک دے دیا۔ اب قیامت تک کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ نامساعد حالات میں دین کی مدد کیونکر ہوسکتی ہے ؟ اسی طرح ہماری قریبی تاریخ میں سید احمد شہید اور ان کے ساتھیوں نے اس کو دہرایا۔ پھر یحییٰ تھا نیسری اور جعفر تھا نیسری کے گروہ نے ‘ پھر علمائے بنگال نے ‘ اسی طرح علمائے دیوبند ‘ علمائے بریلی ‘ علمائے ندوہ اور
1857
ء میں چودہ ہزار علماء نے پھانسی پر لٹک کر دین کی مدد کی تھی ‘ اسی طرح ہمیشہ دین کی مدد کی جاتی رہے گی۔ اس کے بعد فرمایا : اَقْرَضْتُمُ اللہ َ قَرْضًا حَسَنًا ( اللہ کو قرض حسنہ دو گے) اندازہ کرلیجئے کہ یہ عہد و اقرار بنی اسرائیل کے زمانے سے شروع ہو کر آج تک ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔ اس راہ پر چلنے والے کو جان کی قربانی بھی دینا پڑتی ہے اور مال کی قربانی بھی۔ صرف زکوٰۃ دینے سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔ زکوٰۃ دینے سے تو صرف ہمارے ضروری ادارے چل سکتے ہیں۔ رہی اجتماعی ذمہ داریاں تو اگر وہ حکومت ادا نہ کرے تو مسلمانوں کو خود ادا کرنا پڑتی ہیں۔ زکوٰۃ تو فرض عین ہے اور اس کے علاوہ باقی اجتماعی ذمہ داریوں کے لیے مال خرچ کرنا فرض کفایہ ہے۔ دیکھیں زکوٰۃ کا حکم پہلے گزر چکا ہے اور اب قرض حسنہ کی بات ہو رہی ہے اور یہ عہد و اقرار کا حصہ ہے۔ صرف یہ سوچنا کہ میں نے اڑھائی فیصد زکوٰۃ نکال دی ہے ‘ باقی سارے لاکھوں کروڑوں میرے اپنے ہیں ‘ میں ان کا جو چاہے کروں۔ ایسا نہیں ہے۔ اگر ملک پر حملہ ہوجائے اور حکومت ہم سے تقاضہ کرے کہ انڈیا بڑھتا چلا آرہا ہے اور باقی قوتیں اس کی ہمنوا ہیں اور ہمارے وسائل کافی نہیں ہیں۔ تو ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم جائز حد تک تو اپنی آمدنی میں سے اپنی ضروریات کے لیے روکیں ‘ باقی سب کچھ حکومت کو دے دیں۔ یہ حکومت پر احسان نہیں بلکہ یہ ہماری شرعی ذمہ داری ہے۔ یہ فرض کفایہ ہے۔ فرمایا کہ ایسے موقع پر تم اللہ کو قرض دو یہ کیسی عجیب بات ہے کہ اللہ ہم سے قرض مانگ رہا ہے حالانکہ وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ میں نے دیا تھا ‘ لائو واپس کرو۔ اللہ کو قرض حسنہ دینے کا فائدہ قرض اس کو کہتے ہیں جس کی ادائیگی لازم ہو ‘ اللہ نے اس کا نام قرض شاید رکھا ہی اس لیے ہے کہ ہم قیامت میں واپسی کے لیے گزارش کرسکیں بلکہ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ فرض کریں میں فرض کفایہ میں مال دے کر کسی وجہ سے پریشان حال ہوجاتا ہوں تو تہجد میں میں اللہ سے کہہ سکتا ہوں کہ یا اللہ ! تو تو بڑا کریم ہے ‘ میں نے تجھے قرض دیا تھا ‘ تو تو بڑھا چڑھا کر لوٹانے والا ہے ‘ پھر یہ کیا بات ہے کہ میں پریشان حالی کا شکار ہوں۔ یقین جانو کہ اس کے بعد پریشانی زیادہ دیر تک نہ رہے گی۔ حدیث میں آتا ہے حضور ﷺ نماز اشراق سے فارغ ہو کر اٹھنے لگے تو ایک صحابی ابوالدحداح ( رض) آگے بڑھے اور کہا کہ حضور ﷺ ! کیا اللہ قرض مانگتا ہے ؟ فرمایا : ہاں ! بولے : کیا واقعی ‘ آپ اس کے گواہ ہیں ؟ فرمایا : ہاں ! میں اس کا گواہ ہوں۔ بولے : میرے پاس ایک باغ ہے ‘ جس میں میرا گھر بھی ہے۔ اس میں چھ سو پودے کھجور کے اور باقی دوسری فصلیں بھی ہیں ‘ یہ باغ بڑا ہی نفع دینے والا ہے اور اسی پر میری گزر بسر بھی ہے۔ میں آپ ﷺ کو گواہ بنا کر آپ ﷺ کے ہاتھ پر وعدہ کرتا ہوں کہ میں یہ باغ اللہ کو بطور قرض دیتا ہوں۔ حضور ﷺ نے اظہار تحسین فرمایا، دعا دی پھر وہ صحابی گھر پہنچے تو باغ کے کنارے کھڑے ہو کر (اپنی بیوی کو) آواز دی : یا اُم الدحداح !۔ وہ آئیں کہ خیریت تو ہے کہ اندر نہیں آتے ‘ باہر سے بلا رہے ہیں۔ کہنے لگے : سب کچھ چھوڑ کر اور بچوں کو لے کر باہر نکل آئو۔ میں نے یہ باغ ‘ مال اور گھر سمیت اللہ کو دے دیا ہے۔ وہ بولیں : ابوالدحداح ! ” تم نے بڑا اچھا کاروبار کیا ہے “۔ یہ ہے اللہ کو قرض دینا۔ فرمایا کہ جہاں تم باقی ذمہ داریاں ادا کرو گے ‘ وہاں تمہیں یہ بھی ذمہ داری ادا کرنی ہے کہ وقت پڑنے پر تم اللہ کو قرض حسنہ بھی دو ۔ قرض کی وضاحت تو میں نے کردی اور ” قرض حسنہ “ اس دولت میں سے دینا ہے جو حلال ذرائع سے کمائی ہو اور پورے دل کی آمادگی کے ساتھ دینا ہے اور اپنی استطاعت سے بڑھ کردینا ہے۔ ضروری نہیں وہ لاکھوں میں ہو ‘ دمڑیوں میں بھی ہو لینے والا تو اللہ ہے۔ وہ جانتا ہے کہ دینے والا کن جذبات کے ساتھ دے رہا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ جب حضور ﷺ نے جنگ تبوک کے لیے اپیل فرمائی تو عثمان غنی ( رض) نے دل کھول کر مال دیا۔ حضور ﷺ ان میں سے کچھ اشرفیوں کو اپنے ہاتھوں پر الٹتے پلٹتے تھے اور ساتھ ہی فرماتے تھے کہ عثمان آج کے بعد تمہارا کوئی گناہ تمہیں نقصان نہ دے گا اور جنت کی بشارت دی۔ لیکن اسی دوران ایک صاحب ایسے بھی آئے جنھوں نے خشک کھجوروں کی ایک پوٹلی حضور ﷺ کو پیش کی اور کہا کہ میں تو بالکل مفلوک الحال آدمی ہوں میرے پاس کچھ نہیں ہے اور یہ کھجوریں میں دن بھر مزدوری کر کے لایا ہوں۔ حضور ﷺ اس پوٹلی کو لے کر بےحد خوش ہوئے اور کہا کہ لوگوں کے عطیات کا جو ڈھیر لگا ہے ان کھجوروں کو اس پر بکھیر دو ۔ مجھے اللہ سے امید ہے کہ اس کے اخلاص کی وجہ سے اللہ سب کو قبول فرمائے گا۔ عہد وفا پورا کرنے والوں پر اللہ کا انعام فرمایا کہ تم جب یہ سب کچھ کر گزرو گے تو پھر اللہ تمہارے ساتھ ایک وعدہ کرتا ہے۔ دیکھئے ! یہ وعدہ وہ ہستی کر رہی ہے جس کے وعدوں کے شکست ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہماری اور پچھلی قوموں (بنی اسرائیل) کی تاریخ بتاتی ہے کہ جب تک ان قوموں نے اپنے یہ وعدے پورے کیے ‘ اللہ نے کوئی نعمت ایسی نہیں ہے جو ان سے روک کر رکھی ہو۔ امتوں کی سیادت تک سے نوازا اور جہاں تک ہماری تاریخ کا تعلق ہے۔ ہم تو اٹھے ہی صحرا و بیاباں سے تھے۔ جس میں سوائے محرومیوں کے کچھ بھی نہیں تھا ‘ خوشحالی کا نام و نشان نہیں ‘ یہاں تک کہ کبھی بھی دنیا کی کسی فاتح قوم نے اس طرف نظر تک نہ کی۔ نہ وہاں کوئی قانون تھا ‘ نہ اخلاقی قدریں۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی شریعت کو فراموش ہوئے صدیاں بیت گئیں تھیں۔ اڑھائی ہزار سال کے بعد وہاں سے ایک روحانی قوت اٹھی۔ ایسی بنجر سرزمین سے کسی غالب قوت کا اٹھ کھڑے ہونا ‘ یہ معمہ آج تک عمرانی ماہرین کے لیے ایک درد سر بنا ہوا ہے۔ انھیں یہ معلوم نہیں کہ یہ اللہ کے وعدوں کا ایفا اور اظہار ہے اس کا ہمیشہ سے یہ وعدہ ہے کہ جو اس عہد کی بنیادوں پہ اٹھے گا ‘ ہم اس کو توانائی عطا کریں گے ‘ اس کو عزت دیں گے۔ دیکھ لیں کہ مسلمانوں کو اللہ نے کیسے عزت بخشی ‘ عرب کے اونٹ چرانے والے بدو ‘ قیصر و کسریٰ کے گریبان نوچتے نظر آئے۔ اونٹوں کے چرانے والوں نے اس شخص کی صحبت میں رہ کر قیصر کے تبختر کو روندا کسریٰ کا گریباں چاک کیا انقلاب کے دوش پر سوار ہو کر جب کوئی قوم نکلتی ہے تو اس سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں اس لیے فرمایا : لَاُ کَفِّرَنَّ عَنْکُمْ سَیِّئَاٰ تِکُمْ (اگر تم سے غلطیاں ہو بھی جائیں تو وہ میں تم سے دور کر دوں گا (مٹا دوں گا) فرمایا کہ جب تم ان بنیادوں پر چلو گے تو ہم تمہیں سب کچھ عطا کریں گے اور اگر یہ سب کرتے ہوئے تم سے غلطیاں بھی ہوئیں ‘ جو ظاہر ہے کہ ضرور ہوں گی ‘ اس لیے کہ آدمی ہزار اخلاص سے کام کرے ‘ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہر چال لڑکھڑاہٹ سے پاک ہو۔ ذات نبوت کے علاوہ کوئی معصوم نہیں ہوتا۔ صحابہ کرام ( رض) کو اگرچہ اللہ نے محفوظ رکھا ‘ لیکن کہیں کہیں انھیں بھی ٹھوکریں لگیں۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ لوگ گناہوں ‘ خطائوں پر اصرار کرنے والے نہیں تھے۔ فوراً اللہ کی طرف پلٹتے تھے۔ اس لیے فرمایا : لَاُ کَفِّرَنَّ عَنْکُمْ سَیِّئَاٰ تِکُمْ (اگر تم سے غلطیاں ہو بھی جائیں تو وہ میں تم سے دور کر دوں گا (مٹا دوں گا) مٹانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر انفرادی زندگی میں غلطیاں ہوں گی تو جنت میں جانے میں رکاوٹ نہیں بنیں گی اور اجتماعی زندگی میں ہوں تو میں اس کے اثرات کو ابھرنے نہیں دوں گا اور ہوتا یہی ہے کہ جب اجتماعی طور پر ملت کا شعور ٹھیک طور پر کام کر رہا ہو تو تھوڑے بہت غلط فیصلے بھی ہوجائیں تو یہ شعور ان کو اپنی لپیٹ میں لے کر ملیا میٹ کردیتا ہے۔ وَلَاُ دْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الاَْنْھٰرْ ” اور میں تمہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوگی “۔ اولاً تو یہ جنت کا وعدہ ہے اور اگر ہم اس کو استعارہ سمجھیں تو مطلب یہ ہے کہ اگر تم اپنے عہد و اقرار پر کار بند رہے تو میں تم کو ایسی آزادیاں دوں گا اور تمہارے معاشرے کو ایسی خوشحالی عطا کروں گا اور دلوں کو ایسا سکون بخشوں گا کہ ہر آدمی اپنی جگہ یوں محسوس کرے گا کہ جیسے وہ جنت میں ہے ‘ خواہ صحرا میں رہتا ہو ‘ مگر یوں محسوس کرے گا کہ میرے نیچے سے نہریں رواں ہیں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز ( رح) سے عراق کے لوگوں کی طرف سے وہاں کے گورنر نے مطالبہ کیا کہ مجھے فنڈ دیجئے ‘ میں چاہتا ہوں کہ اچھی حکومت آئی ہے اور اللہ نے خوشحالی دی ہے تو میں شہروں کو خوبصورت بنائوں۔ فرمانے لگے کہ ” تم ان شہر والوں میں انصاف کرو ‘ جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے اور انصاف کے لیے گواہ بن کر رہو اور اگر تم نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا تو یہ شہر اور اس کے رہنے والے خود بخود خوبصورت ہوجائیں گے “۔ یعنی جہاں انسان ایک دوسرے کے غمخوار ہوں ‘ وہ شہر خوبصورت ہوتے ہیں اور جہاں آبادیاں خوبصورت ہوں ‘ لیکن ہر ایک دوسرے کے گھر کو لوٹنے کی فکر میں ہو ‘ وہاں خوبصورتی کے کیا معنی ؟ اگر ہم دولت کی کثرت کو خوبصورتی سمجھتے ہیں تو یاد رکھیئے جہاں بھی حبِّ دنیا کے نتیجے میں دولت آتی ہے وہاں پر یہ تقسیم بھی ضرور آتی ہے۔ اس طرف بھی آدمی ہیں ‘ اس طرف بھی آدمی ان کے بوٹوں پہ چمک ہے ‘ ان کے چہروں پر نہیں فَمَنْ کَفَرَ بَعَدَ ذَالِکَ مِنْکُمْ فرمایا : اے بنی اسرائیل اور امت محمدیہ ﷺ کے لوگو ! (میں دونوں کو ساتھ ساتھ شریک کر رہا ہوں) تم میں سے جس کسی نے بھی ‘ انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر اب اس کے بعد کفر کا راستہ اختیار کیا تو وارننگ دیتے ہوئے فرمایا کہ پھر یاد رکھو ! سَوَآئَ السَّبِیْلِ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآئَ السَّبِیْلِ ” وہ سَوَآئَ السَّبِیِلِ کو گم کر بیٹھا “ عام طور پر ” سَوَائَ السَّبِیِلِ “ کا معنی سیدھا راستہ کیا جاتا ہے ‘ میں نے اس کا معنی ” توسط و اعتدال کی شاہراہ “ کیا ہے۔ بظاہر یہ ایک چھوٹا سا لفظ ہے ‘ مگر حقیقت میں یہ ایک بہت بڑا لفظ ہے۔ دیکھئے ! انسان اگر اپنے آپ پر غور کرے تو اسے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اندر ایک عالم اصغر رکھتا ہے ‘ جس میں اس کی بیشمار قوتیں اور توانائیاں ہیں۔ دماغی قوتیں ‘ قلبی توانائیاں ‘ احساسات کی دولت ‘ خواہشات کی فراوانی ‘ ناآسودہ امنگیں اور نہ جانے کیا کیا آرزوئیں ہیں ‘ ایک سمٹی ہوئی کائنات ہے جو اس کے اندر مضمر ہے۔ ظاہر ہے یہ اپنا ایک راستہ بھی بنانا چاہتی ہے۔ دنیا کے تمام انسان ان قوتوں سے مالا مال ہیں۔ یہ تمام مل کر جب ایک ایک راستہ بنانا چاہتے ہیں تو احساسات ‘ احساسات سے ٹکراتے ہیں ‘ توانائیاں ‘ توانائیوں سے الجھتی ہیں ‘ اس کے نتیجے میں بجائے اس کے کہ سب انسان ایک راستہ اختیار کریں ‘ ہر آدمی ایک مختلف راستے پر چلنے کی کوشش کرتا ہے۔ خود انسان کا اپنا حال یہ ہے کہ اگر اس کی قلبی امنگیں کوئی ایک راستہ اختیار کرتی ہیں تو خواہشات اس کو دوسری طرف ہانکتی ہیں۔ اگر اسے صحیح ماحول کا پس منظر میسر نہیں آتا تو دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر غلط رجحانات اس پہ غالب آجاتے ہیں اور قلبی کیفیتیں دب کر رہ جاتی ہیں ‘ اگرچہ وہ کچھ وقت تک زور لگاتی ہیں کہ میں سیدھے راستے پر چلوں ‘ لیکن دوسرے عوامل انسان کو دوسری طرف کھینچ کرلے جاتے ہیں ‘ حتیٰ کہ اس کو کھینچتے کھینچتے انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بعض اوقات اس انتہا تک لے جاتے ہیں جہاں جا کر اسے احساس ہوتا ہے کہ میں تو غلط راستے پر آگیا۔ اب پھر وہ پلٹ کے جب دوسرے راستے پر چلنا چاہتا ہے تو وہ قوتیں اس کو کھینچ کھینچ کر دوسرے راستے پر لے جاتی ہیں اور اس کو دوسری انتہاء تک پہنچا دیتی ہیں۔ نتیجہ اس کا یہ نکلتا ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ سیدھا راستہ اختیار کرسکے اس کی قوتیں ‘ توانائیاں ‘ احساسات اور اندر باہر کی قوتیں اس کو کھینچ کر کبھی ایک دیوار کے ساتھ لگا دیتی ہیں اور کبھی دوسری دیوار کے ساتھ ‘ انہی منحنی راستوں پر چلتے چلتے اس کی عمر بیت جاتی ہے۔ یہی انساں ہے سلطاں بحر و بر کا کہوں کیا ماجرا اس بےبصر کا نہ خود بیں نے خدا بیں نے جہاں بیں یہی شاہکار ہے تیرے ہنر کا ان بہت سے ٹیڑھے اور غلط راستوں کے درمیان ایک ایسی راہ جو بالکل وسط میں واقع ہو ‘ جس میں انسان کی تمام قوتوں اور خواہشوں کے ساتھ ‘ اس کے تمام جذبات و رجحانات کے ساتھ ‘ اس کی روح اور جسم کے تمام مطالبوں اور تقاضوں کے ساتھ اور اس کی زندگی کے تمام مسائل کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا گیا ہو ‘ جس کے اندر کوئی ٹیڑھ ‘ کوئی کجی ‘ کسی پہلو کی بےجا رعایت اور کسی دوسرے پہلو کے ساتھ ظلم اور بےانصافی نہ ہو ‘ انسانی زندگی کے صحیح ارتقا اور اس کی کامیابی و بامرادی سخت ضروری ہے۔ انسان کی عین فطرت اس راہ کی طالب ہے اور مختلف ٹیڑھے راستوں سے بار بار اس کے بغاوت کرنے کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ اس سیدھی شاہراہ کو ڈھونڈتی ہے۔ مگر انسان خود اس شاہراہ کو معلوم کرنے پر قادر نہیں ہے۔ اس کی طرف صرف اللہ راہنمائی کرسکتا ہے اور اللہ نے اپنے رسول اسی لیے بھیجے ہیں کہ اس راہ راست کی طرف انسان کی راہنمائی کریں۔ قرآن اسی راہ کو سَوَآئَ السَّبِیْلِ اور صراط مستقیم کہتا ہے۔ یہ شاہراہ دنیا کی اس زندگی سے لے کر آخرت کی دوسری زندگی تک بیشمار ٹیڑھے راستوں کے درمیان سے سیدھی گزرتی چلی جاتی ہے۔ جو اس پر چلا ‘ وہ یہاں راست رو اور آخرت میں کامیاب و بامراد ہے اور جس نے اس راہ کو گم کردیا ‘ وہ یہاں غلط بیں ‘ غلط رو اور غلط کار ہے اور آخرت میں لامحالہ اسے دوزخ میں جانا ہے کیونکہ زندگی کے تمام ٹیڑھے راستے دوزخ ہی کی طرف جاتے ہیں۔
Top