Bayan-ul-Quran - Al-A'raaf : 83
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
فَاَنْجَيْنٰهُ : ہم نے نجات دی اس کو وَاَهْلَهٗٓ : اور اس کے گھر والے اِلَّا : مگر امْرَاَتَهٗ : اس کی بیوی كَانَتْ : وہ تھی مِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہنے والے
سو ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور ان کے متعلقین کو بچالیابجز ان کی بیوی کے (ف 3) کہ وہ انہی لوگوں میں رہی جو عذاب میں رہ گئے تھے۔ (83)
3۔ یہ بیوی کافر تھی جب لوط (علیہ السلام) کو قبل عذاب بستی سے نکل جانے کا حکم ہوا بعض نے تو کہا کہ یہ بیوی ساتھ نہیں گئی بعض نے کہا کہ ساتھ چلی گئی تھی پھر لوٹنے لگی اور ہلاک کردی گئی اور لوط (علیہ السلام) پھر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آرہے۔
Top