Dure-Mansoor - Yunus : 108
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ
قُلْ : آپ کہ دیں يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ : اے لوگو قَدْ جَآءَكُمُ : پہنچ چکا تمہارے پاس الْحَقُّ : حق مِنْ : سے رَّبِّكُمْ : تمہارا رب فَمَنِ : تو جو اهْتَدٰى : ہدایت پائی فَاِنَّمَا : تو صرف يَهْتَدِيْ : اس نے ہدایت پائی لِنَفْسِهٖ : اپنی جان کے لیے وَمَنْ : اور جو ضَلَّ : گمراہ ہوا فَاِنَّمَا : تو صرف يَضِلُّ : وہ گمراہ ہوا عَلَيْهَا : اس پر (برے کو) وَمَآ : اور نہیں اَنَا : میں عَلَيْكُمْ : تم پر بِوَكِيْلٍ : مختار
آپ فرمادیجئے کہ اے لوگوں ! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس حق آگیا سو جو شخص ہدایت پائے وہ اپنی ہی جان کے لئے ہدایت پاتا ہے اور جو شخص گمراہی میں رہے تو اس کی گمراہی اسی کے نفس پر پڑنے والی ہے۔ اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا
1:۔ ابو الشیخ رحمۃ اللہ علیہنے مجاہد (رح) سے روایت کیا انہوں نے (آیت) ” قد جآء کم الحق من ربکم “ اور (آیت) ” وان یمسسک اللہ بضر فلا کاشف لہ الا ھو، وان یردک بخیر فلار آدلفضلہ۔ کے بارے میں فرمایا کہ یہی حق ہے۔ 2:۔ ابن جریر وابن ابی حاتم رحمہما اللہ نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ ” واصبر حتی یحکم “ کے بارے میں فرمایا کہ یہ (حکم) منسوخ ہے اور (اب) آپ کو حکم فرمایا انکے ساتھ جہاد کرنے کا اور ان پر سختی کرنے کا۔ الحمد للہ سورة یونس مکمل ہوئی ؛
Top