Dure-Mansoor - Al-Ankaboot : 41
مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ
مَثَلُ : مثال الَّذِيْنَ : وہ لوگ جنہوں نے اتَّخَذُوْا : بنائے مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا اَوْلِيَآءَ : مددگار كَمَثَلِ : مانند الْعَنْكَبُوْتِ : مکڑی اِتَّخَذَتْ : اس نے بنایا بَيْتًا : ایک گھر وَاِنَّ : اور بیشک اَوْهَنَ : سب سے کمزور الْبُيُوْتِ : گھروں میں لَبَيْتُ : گھر ہے الْعَنْكَبُوْتِ : مکڑی کا لَوْ كَانُوْا : کاش ہوتے وہ يَعْلَمُوْنَ : جانتے
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر کارساز بنا رکھے ہیں ان کی مکڑی جیسی مثال ہے کہ اس نے گھر بنایا اور بلاشبہ سب گھروں میں کمزور تر گھر مکڑی کا ہے اگر وہ جان لیتے تو ایسا نہ کرتے
1۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت مثل الذین اتخذو من دون اللہ اولیاء کمثل العنکبوت کے بارے میں روایت کیا کہ یہ مثال ہے جو اللہ تعالیٰ نے مشرک کے لیے بیان فرمائی اسے اس معبود اس کی کمزوری اور اجزاء کی قلت کی وجہ سے ذرا بھی فائدہ نہ دیں گے۔ مشرکین کا اپنے باطل معبود سے بہت کمزور تعلق ہے۔ 2۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے آیت مثل الذین اتخذوا من دون اللہ اولیاء کے بارے میں روایت کیا کہ مثال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بیان فرمایا اس شخص کے لیے جو غیر اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اس کی مثال مکڑی کے گھر کی مثال کی طرح ہے۔ 3۔ ابو داوء د نے اپنے مراسیل میں یزید بن مرشد ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مکڑی شیطان ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مسخ کردیا ہے سو جو شخص اس کو پائے تو اس کو قتل کردے۔ 4۔ ابن ابی حاتم نے زید بن میسرہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت العنکبوت سے مراد ہے شیطان۔ 5۔ ابن ابی حاتم نے عطاء (رح) سے روایت کیا کہ مکڑی نے دو مرتبہ جالا بنا۔ ایک مرتبہ داوٗ دعلیہ السلا پر اور دوسری مرتبہ نبی اکرم ﷺ پر 6۔ خطیب نے علی ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ابوبکر ؓ غار میں داخل ہوئے مکڑیاں جمع ہوگئیں اور انہوں نے دروازے پر جالا بن دیا سو تم اس کو قتل نہ کرو۔
Top