Dure-Mansoor - Al-Ahzaab : 67
وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا
وَقَالُوْا : اور وہ کہیں گے رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اِنَّآ : بیشک ہم اَطَعْنَا : ہم نے اطاعت کی سَادَتَنَا : اپنے سردار وَكُبَرَآءَنَا : اور اپنے بڑوں فَاَضَلُّوْنَا : تو انہوں نے بھٹکایا ہمیں السَّبِيْلَا : راستہ
اور وہ یوں کہیں گے کہ اے ہمارے رب بلاشبہ ہم نے اپنے سرداروں کی اور اپنے بڑوں کی فرمانبرداروں کی سو انہوں نے ہمیں راستہ سے گمراہ کردیا
1۔ عبدبن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ربنا انا اطعنا سادتنا وکبراء نا (اے ہمارے ہم اپنے سرداروں اور بڑوں کے کہنے پر چلے) یعنی ہم نے اپنے سرداروں کی اطاعت کی برائی میں اور شرک میں ربنا اٰتہم ضعفین من العذاب (اے ہمارے رب ان کو دگنا عذاب دے یعنی جہنم کا عذاب ) 2۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آتی ربنا انا اطعنا سادتنا (یعنی ان سرداروں اور بڑوں میں) ابوجہل بن ہشام بھی تھا۔
Top