Tafseer-e-Majidi - An-Naml : 26
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۩  ۞
اَللّٰهُ : اللہ لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا رَبُّ : رب (مالک) الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ : عرش عظیم
اللہ (وہ ہے کہ) سوا اس کے کوئی معبود نہیں، مالک ہے عرش عظیم کا،34۔
34۔ (جس کے آگے تخت ملکہ سبا کی حقیقت ہی کیا ہے) امام رازی (رح) فرماتے ہیں کہ ملکہ سبا کے تخت کو جو عظیم کہا گیا تھا وہ باعتبار معاصر ملوک و سلاطین کے تھا، اور یہاں جو عرش الہی کو عظیم کہا جارہا ہے، یہ جملہ مخلوقات کے مقابلہ میں ہے۔
Top