Dure-Mansoor - Al-Hijr : 66
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
هَلْ : نہیں يَنْظُرُوْنَ : وہ انتظار کرتے اِلَّا السَّاعَةَ : مگر قیامت کا اَنْ تَاْتِيَهُمْ : کہ آجائے ان کے پاس بَغْتَةً : اچانک وَّهُمْ : اور وہ لَا : نہ يَشْعُرُوْنَ : شعور رکھتے ہوں
یہ لوگ بس قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ ان کے پاس اچانک آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو
1:۔ ابن مردویہ (رح) نے ابوسعید ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت (اس حال میں) قائم ہوگی کہ دو آدمی اونٹنی کا دودھ دوہ رہے ہوں گے اور دو آدمی کپڑا لپیٹ رہے ہوں گے، پھر یہ آیت پڑھی۔ (آیت ) ” ھل ینظرون الا الساعۃ ان تاتیہم بغتۃ وھم لایشعرون “ (کیا وہ قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس اچانک آجائے اور ان کو پتہ بھی نہ چلے۔
Top