Maarif-ul-Quran - Al-Hijr : 47
وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۖ٘ لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ
وَلَقَدْ ذَرَاْنَا : اور ہم نے پیدا کیے لِجَهَنَّمَ : جہنم کے لیے كَثِيْرًا : بہت سے مِّنَ : سے الْجِنِّ : جن وَالْاِنْسِ : اور انسان لَهُمْ : ان کے قُلُوْبٌ : دل لَّا يَفْقَهُوْنَ : سمجھتے نہیں بِهَا : ان سے وَلَهُمْ : اور ان کے لیے اَعْيُنٌ : آنکھیں لَّا يُبْصِرُوْنَ : نہیں دیکھتے بِهَا : ان سے وَلَهُمْ : اور ان کیلئے اٰذَانٌ : کان لَّا يَسْمَعُوْنَ : نہیں سنتے بِهَا : ان سے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ كَالْاَنْعَامِ : چوپایوں کے مانند بَلْ : بلکہ هُمْ : وہ اَضَلُّ : بدترین گمراہ اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ : وہ الْغٰفِلُوْنَ : غافل (جمع)
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے بہت سے جنات اور انسان دوزخ کیلئے پیدا کئے ہیں وہ ایسے ہیں کہ ان کے پاس دل تو ہیں مگر وہ ان دلوں سے سمجھ کا کام نہیں لیتے اور ان کے پاس آنکھیں ہیں پر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان بھی ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کے مانند ہیں بلکہ یہ ان سے بھی زیادہ بےراہ ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو بالکل غافل ہیں
179 اور یہ حقیقت امر واقعی ہے کہ ہم نے جنات اور انسانوں میں سے بہت سے جن اور انسانوں کو دوزخ کے لئے پیدا کیا ہے وہ دوزخ میں رہنے والے اور دوزخ کے لئے پیدا کئے گئے ہیں وہ لوگ وہ ہیں جن کے پاس دل تو ہیں مگر وہ ان دلوں سے حق بات کو سمجھنے کا کام نہیں لیتے یعنی حق بات کو سمجھنے کا ارادہ نہیں کرتے اور ان لوگوں کے پاس آنکھیں تو ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں اور صحیح استدلال کا ان سے کام نہیں لیتے۔ اور ان کے پاس کان تو ہیں مگر وہ ان کانوں سے حق بات کو نہیں سنتے یہ لوگ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ یہ لوگ ان سے بھی زیادہ بےراہ ہیں یعنی یہ انسان اور ذوی العقول ہونے کے باوجود آخرت سے جانوروں کی طرح غافل اور بیخبر ہیں تو جانوروں سے بھی زیادہ بےراہ ہوئے یہی لوگ وہ ہیں جو بالکل غافل ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی خدا اور رسول کو پہچاننا اور ان کے حکم سیکھنے ہر کسی پر فرض ہے نہ کرے تو دوزخ میں جاوے۔ 12 مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اپنے قلوب سے اور آنکھوں اور کانوں سے کام نہ لیں تو یہ سمجھو کہ یہ بدنصیب دوزخ ہی میں رہنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔
Top