Dure-Mansoor - Az-Zukhruf : 75
لَا یُفَتَّرُ عَنْهُمْ وَ هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَۚ
لَا : نہ يُفَتَّرُ : کم کیا جائے گا عَنْهُمْ : ان سے وَهُمْ : اور وہ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ : اس میں مایوس ہوں گے
ان سے عذاب ہلکا نہ کیا جائے گا اور وہ اسی میں ناامید ہو کر پڑے رہیں گے
وقولہ تعالیٰ : ان المجرمین “ 3:۔ عبد الرزاق (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وھم فیہ مبلسون “ (اور وہ اس میں ناامید ہوں گے) یعنی وہ سرجھکائے گھڑے ہوں گے۔
Top