Dure-Mansoor - Al-Fath : 3
وَّ یَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا
وَّيَنْصُرَكَ : اور آپ کو نصرت دے اللّٰهُ : اللہ نَصْرًا : نصرت عَزِيْزًا : زبردست
اور اللہ آپ کی ایسی مدد فرمائے جو زبردست ہو
اما قولہ تعالیٰ : (آیت ) ” وینصرک اللہ نصرا عزیزا “ 30:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وینصرک اللہ نصرا عزیزا “ اور اللہ آپ کو ایسا غلبہ دے گا جس میں عزت ہی عزت ہوے اس سے مکہ خیبر اور طائف کا فتح ہونا مراد ہے (یعنی یہ شہر اللہ کی مدد سے فتح ہوں گے )
Top