Dure-Mansoor - Al-Hujuraat : 7
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ فِیْكُمْ رَسُوْلَ اللّٰهِ١ؕ لَوْ یُطِیْعُكُمْ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنَ الْاَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَیْكُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَهٗ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَ كَرَّهَ اِلَیْكُمُ الْكُفْرَ وَ الْفُسُوْقَ وَ الْعِصْیَانَ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الرّٰشِدُوْنَۙ
وَاعْلَمُوْٓا : اور جان رکھو اَنَّ فِيْكُمْ : کہ تمہارے درمیان رَسُوْلَ اللّٰهِ ۭ : اللہ کے رسول لَوْ يُطِيْعُكُمْ : اگر وہ تمہارا کہا مانیں فِيْ كَثِيْرٍ : اکثر میں مِّنَ الْاَمْرِ : کاموں سے، میں لَعَنِتُّمْ : البتہ تم ایذا میں پڑو وَلٰكِنَّ اللّٰهَ : اور لیکن اللہ حَبَّبَ : محبت دی اِلَيْكُمُ : تمہیں الْاِيْمَانَ : ایمان کی وَزَيَّنَهٗ : اور اسے آراستہ کردیا فِيْ قُلُوْبِكُمْ : تمہارے دلوں میں وَكَرَّهَ : اور ناپسند کردیا اِلَيْكُمُ : تمہارے سامنے الْكُفْرَ : کفر وَالْفُسُوْقَ : اور گناہ وَالْعِصْيَانَ ۭ : اور نافرمانی اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ الرّٰشِدُوْنَ : وہ ہدایت پانیوالے
اور تم جان لو کہ بیشک تمہارے اندر اللہ کے رسول موجود ہیں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ ان میں تمہاری بات مان لیں تو تم مشقت میں پڑجاؤ اور لیکن اللہ نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنادیا اور اسے تمہارے قلوب میں مزین کردیا اور کفر اور فسوق اور نافرمانی کو تمہارے نزدیک مکروہ بنادیا ہے یہ لوگ ہدایت والے ہیں
اماقولہ تعالیٰ : (آیت ) ” واعلموا ان فیکم رسول اللہ لویطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم “ 12:۔ عبد بن حمید والترمذی (وصححہ) وابن مردویہ (رح) نے ابو نصرہ (رح) سے روایت کیا کہ ابوسعید خدری ؓ نے یہ آیت پڑھی (آیت ) ” واعلموا ان فیکم رسول اللہ لویطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم “ (اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول ہیں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں اگر وہ اس میں تمہارا کہا جانا کریں تو تم کو بڑی مضرت پہنچ جائے) فرمایا یہ تمہارے نبی ہیں کہ ان کی طرف وحی کی جاتی ہے اور تم تمام امتوں میں افضل ہوتی ہو اور اگر وہ انکی بات مان لیں بہت کاموں میں تو وہ مشقت میں پڑجائیں تو آج تمہارے لئے کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ 13:۔ ابن مردویہ (رح) نے ابوسعید ؓ سے روایت کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ اس دنیا سے رحلت فرماگئے تو ہم نے بذات خود انکار کیا تو ہم اپنے نفسوں کا کیسے انکار نہیں کریں گے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (آیت ) ” واعلموا ان فیکم رسول اللہ لویطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم “ 14:۔ عبد بن حمید وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واعلموا ان فیکم رسول اللہ لویطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم “ سے مراد اللہ کے نبی ﷺ کے صحابہ ہیں اگر اللہ کے نبی بہت کاموں میں ان کا کہنا مان لیں تو وہ مشقت میں پڑجائیں اور اللہ کی قسم تم دونوں لحاظ سے کمزور ہو اور تمہاری عقلیں ناقص ہیں اور آدمی نے اپنی رائے میں شرک کیا ہے اور اس نے اللہ کی کتاب سے نصیحت قبول کی ہے کیونکہ اللہ کی کتاب مضبوط سہارا ہے اس شخص کیلئے جس نے اس کو مضبوطی سے پکڑا اور پھر اس پر انتہا کی اور بلاشبہ اللہ کی کتاب کے علاوہ سب تباہی کا سامان ہے۔ 15:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واعلموا ان فیکم رسول اللہ لویطیعکم فی کثیر من الامر لعنتم “ سے مراد ہے تم میں بعض بعض کو مشقت میں ڈال دے گا۔ اماقولہ تعالیٰ : (آیت ) ” ولکن اللہ حبب الیکم الایمان “ غزوہ احد کے موقع پر حمد وثناء کے کلمات : 16:۔ احمد والبخاری فی الادب والنسائی والحاکم (وصححہ) نے رفاعہ بن رافع الزرقی رحمہم اللہ سے روایت کیا کہ جب احد کا دن تھا اور مشرکین شکت کھاگئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا سیدھے ہوجاؤ یہاں تک کہ میں اپنے رب کی ثناء بیان کروں تو آن ہوں نے آپ کے پیچھے صف باندھیں تو آپ نے یہ دعا فرمائی۔ اللہم لک الحمد کلۃ لما اللہم لا قابض لما اللہم لا قابض لما بسطت ولا باسط لما قبضب ولا ھادی لما اضللت ولا مضل لا ھدیت ولا معطی لما منعت ولا مانع لما اعطیت ولا مقرب لما بعدت ولا مباعد لما قربت اللہم ابسط علینا من برکاتک ورحمتک وفضلک اللہم انی اسئلک النعیم المقیم الذی لا نحول ولا یزول اللہم انی اسئلک النعیم یوم العیلۃ والامن یوم الخوف اللہم انی عایذبک من شرما اعطیتنا وشر ما منعتنا اللہم حبب الینا الایمان وزینۃ فی قلوبنا وکرہ الینا الکفر والفسوق والعصیان واجعلنا من الراشدین اللہم توقنا مسلمین واحییتنا مسلمین والحقنا بالصالحین غیر خزایا ولا مفتونین اللہم قاتل الکفرۃ الذین یکذبون رسلک ویصدون عن سبیل واجعل علیہم رجزک وعذابک اللہم قاتل الکفرۃ الذین اوتو الکتاب یا الہ الحق۔ ترجمہ : اے اللہ ساری تعریفیں آپ کیلئے ہیں اے اللہ کوئی قبض کرنے والا نہیں جس کو آپ بھلا دیں اور کوئی پھیلانے والا نہیں جس کو آپ روک دین اور کوئی ہدایت دینے والا نہیں جس کو آپ گمراہ کردیں اور کوئی گمراہ کرنے والا نہیں جس کو آپ ہدایت دیں اور کوئی دینے والا نہیں جس سے آپ روک دیں اور کوئی روکنے والا نہیں جس کو آپ عطا فرمائیں اور کوئی قریب لانے والا نہیں جس کو آپ دور کردیں اور کوئی دور ہونے والا نہیں جس کو آپ قریب کردیں اے اللہ ہم پر پھیلا دیں اپنی برکتوں اپنی رحمتوں اور اپنے فضل کو اے اللہ میں آپ سے قائم رہنے والی ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تبدیل ہو اور نہ زائل ہوجائے۔ اے اللہ میں آپ سے فقروفاقہ کے دن نعمتوں کا سوال کرتا ہوں اور خوف کے دن امن کا اے اللہ میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جو آپ نے ہم کو دی اور اس شر سے جو آپ نے ہم سے روک دیا اے اللہ ہماری طرف ایمان کو محبوب بنادے اور ہمارے دلوں میں اس کو مزین کردے اور ہماری اور ہماری طرف کفر کو اور فسق کو اور گناہ کو ناپسندیدی بنادے اور ہم کو ہدایت والے لوگوں میں سے بنا دیجئے اے اللہ ہم کو مسلمان بنا کر موت دے اور ہم کو مسلمان بنا کر زندگی دے اور ہم کو نیک موت دے اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے کہ نہ رسوائیوں اور نہ ان میں سے ہوں جو فتنہ میں متبلا ہوئے اے اللہ کافروں کے قتل کرنے والے جنہوں نے تیرے رسولوں کو جھٹلایا اور تیرے راستے سے روکتے ہیں اور ان پر اپنا عذاب ڈال دے اے اللہ کافروں کو قتل کرنے والے جن کو آپ نے کتاب دی اے سچے معبود۔
Top