Dure-Mansoor - Al-An'aam : 147
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُهٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ
فَاِنْ : پس اگر كَذَّبُوْكَ : آپ کو جھٹلائیں فَقُلْ : تو کہ دیں آپ رَّبُّكُمْ : تمہارا رب ذُوْ رَحْمَةٍ : رحمت والا وَّاسِعَةٍ : وسیع وَلَا يُرَدُّ : اور ٹالا نہیں جاتا بَاْسُهٗ : اس کا عذاب عَنِ : سے الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں کی قوم
سو اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ فرمادیں کہ تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے۔ اور اس کا عذاب مجرموں سے نہیں ٹالا جائے گا۔
(1) امام ابن ابی شیبہ، عبد بن حمید، ابن منذر، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت فان کذبوک سے مراد ہیں یہودی (یعنی اگر آپ کو یہودی جھٹلائیں) (2) امام ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ یہودی گوشت کے بارے میں کہتے تھے کہ اسرائیل (یعنی یعقوب علیہ السلام) نے اس کو حرام کیا تھا۔ اس لئے ہم بھی اس کو حرام کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا لفظ آیت فان کذبوک فقل ربکم
Top