Dure-Mansoor - An-Naba : 13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے سِرَاجًا : سورج وَّهَّاجًا : روشن ہونے والا
اور ہم نے بنادیا ایک روشن چراغ
12 عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر والخرائطی نے مکارم الاخلاق میں قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجعلنا سراجا وہاجا میں الوہاج سے مراد ہے چمکنے والا آیت وانزلنا من المعصرات یعنی ہم نے آسمان سے نازل کیا اور بعض کہتے ہیں کہ ہم نے ہوا سے نازل کیا آیت ماء ثجاجا۔ الثجاج سے مراد ہے خوب برسنے والا یعنی موسلا دھار بارش۔ 13۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وجعلنا سراجا وہاجا سے مراد ہے چمکنے والا۔ یعنی سورج آیت وانزلنا من العصرات یعنی بادلوں سے آیت ماء ثجاجا یعنی خوب برسنے والا۔ 14۔ ابو الشیخ نے العظمہ میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت سراج وہاجا سے مراد ہے چمکتا ہوا۔
Top