Fi-Zilal-al-Quran - Al-Muminoon : 113
قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ
قَالُوْا : وہ کہیں گے لَبِثْنَا : ہم رہے يَوْمًا : ایک دن اَوْ : یا بَعْضَ يَوْمٍ : ایک دن کا کچھ حصہ فَسْئَلِ : پس پوچھ لے الْعَآدِّيْنَ : شمار کرنے والے
وہ کہیں گے ” ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم ٹھہرے ‘ شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجئے
قالوا لبثنا۔۔۔۔۔۔ العآدین۔ یہ اس شخص کا جواب ہے جو حد درجہ پریشان ‘ مایوس اور تنگ دل ہو۔ لیکن جواب نہایت ہی حقیقت پسندانہ ہے یہ کہ تم نے بہت ہی کم وقت گزارا ہے بہ نسبت اس کے جواب تم جہنم میں گزارو گے۔ اے کاش کہ دنیا میں تم صحیح اندازہ کرسکتے۔
Top