Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 144
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ
فَلْيَاْتُوْا : پس چاہیے کہ وہ لائیں بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖٓ : کوئی بات اس جیسی اِنْ كَانُوْا : اگر ہیں وہ صٰدِقِيْنَ : سچے
اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں
(52:34) فلیاتوا بحدیث مثلہ جملہ جواب شرط ہے شرط سے قبل لایا گیا ہےجواب شرط کے لئے ہے۔ یاتوا مضارع جمع مذکر غائب اثیان (باب ضرب) مصدر۔ پس وہ لے آئیں۔ بحدیث مثلہ اس جیسا کلام ، ہ کا مرجع قرآن ہے۔ ان کانوا صدقین : صدقین ، صدق سے اسم فاعل جمع مذکر، بحالت نصب بوجہ خبر کان۔ سچے۔ سچ بولنے والے۔
Top