Fi-Zilal-al-Quran - Ar-Rahmaan : 37
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ : تو جب پھٹ جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا وَرْدَةً : سرخ كَالدِّهَانِ : سرخ چمڑے کی طرح۔ تیل کی تلچھٹ کی طرح
پھر (کیا بنے گا اس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور سرخ ہوگا اور تیل کس طرح بہہ نکلے
فاذا انشقت ............ حمیم ان فبای الاء ربکما تکذبن وردة یعنی سرخ تیل کی طرح یعنی بہہ جائے گا۔ قیامت کے دن سے قبل کائنات میں ہونے والے تغیر کے بارے میں جس قدر آیات آئی ہیں ان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ افلاک کے موجودہ نظام میں مکمل ابتری آجائے گی اور نظام سماوات پر تمام کرے موجودہ نظام کی گرفت سے چھوٹ جائیں گے جیسا کہ اس آیت میں ہے اور مثلاً ۔ اذرجت ............ منبسا (6) (6 5:4 تا 6) (زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی اور پہاڑ ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے کہ پراگندہ غبارہ جائیں گے) اور انہی آیات میں سے یہ بھی ہے۔ فاذابرق ................ والقمر (9) 5 7 : 7 تا 9) (پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے اور چاند بےنور ہوجائے گا اور چاند اور سورج ملا کر ایک کردیئے جائیں گے) اور انہی میں سے۔ اذالشمس .................... سئلت (8) (18 : 1 تا 8) ” جب سورج لپیٹ لیا جائے گا ، جب تارے بکھر جائیں گے اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کردیئے جائیں اور جب سمندر بھڑکا دیئے جائیں گے اور جب جانیں جوڑ دی جائیں گی اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا “ اور اسی طرح۔ اذا السمائ ................ فجرت (3) (28 : 1 تا 3) ” جب آسمان پھٹ جائے گا اور جب تارے بکھر جائیں گے اور جب سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔ “ اذا السمائ .................................... وحقت (5) (4 8 : 1 تا 5) (جب آسمان پھٹ جائے گا اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اس کے لئے حق یہی ہے اور جب زمین پھیلادی جائے گی اور جو کچھ اس کے اندر ہے اسے باہر پھینک کر خالی ہوجائے گی اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی) یہ اور دوسری سب آیات اس عظیم حادثے کی طرف اشارہ کررہی ہیں جو اس کائنات میں واقع ہوگا اور اس کی حقیقت صرف اللہ ہی جانتا ہے یہ اور اس آیت کی مراد بھی یہی ہے۔ فاذانشقت .................... کالدھان (55: 73) فبای الاء ربکما تکذبن (55: 83) ” پھر جب آسمان پھٹے گا اور سرخ ہوگا اور تیل کس طرح بہہ نکلے گا تو اے جن وانس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ “
Top