Maarif-ul-Quran - Al-Kahf : 77
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠   ۧ
فِيْ عَمَدٍ : ستونوں میں مُّمَدَّدَةٍ : لمبے لمبے
پھر دونوں چلے، یہاں تک کہ جب پہنچے ایک گاؤں کے لوگوں تک کھانا چاہا وہاں کے لوگوں سے، انہوں نے نہ مانا کہ ان کو مہمان رکھیں پھر پائی وہاں ایک دیوار جو گرا چاہتی تھی اس کو سیدھا کردیا، بولا (موسیٰ) اگر تو چاہتا تو لے لیتا اس پر مزدوری
(آیت) اَهْلَ قَرْيَـةِ بستی جس میں حضرت موسیٰ ؑ اور خضر ؑ کا گذر ہوا اور اس کے لوگوں نے ان کی مہمانی سے انکار کیا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی روایت میں انطاکیہ اور ابن سیرین کی روایت میں ایکہ تھی اور حضرت ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ وہ اندلس کی کوئی بستی تھی (مظہری) واللہ اعلم
Top