Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 91
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ
وَاَوْفُوْا : اور پورا کرو بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کا عہد اِذَا : جب عٰهَدْتُّمْ : تم عہد کرو وَ : اور لَا تَنْقُضُوا : نہ توڑو الْاَيْمَانَ : قسمیں بَعْدَ : بعد تَوْكِيْدِهَا : ان کو پختہ کرنا وَ : اور قَدْ جَعَلْتُمُ : تحقیق تم نے بنایا اللّٰهَ : اللہ عَلَيْكُمْ : اپنے اوپر كَفِيْلًا : ضامن اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا تَفْعَلُوْنَ : جو تم کرتے ہو
اور اللہ کا عہد پورا کرو جب تم قول باندھو اور قسموں کو مضبوط کر کے نہ توڑو اور بیشک تم اللہ کو اپنے اوپر ضامن کرچکے ہو، بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
عہد کو پورا کرنا شان نزول : ارشاد ہوتا ہے کہ جب تم عہد کرو تو اس کو پورا کرنا چاہیے۔ یہ آیت اس گروہ کی شان میں نازل ہوئی جس نے آنحضرت ﷺ سے مکہ معظمہ میں بیعت کی تھی اور کفار قریش کا غلبہ اور مسلمانوں کی کمزوری دیکھ کر انہیں بےصبری اور پریشانی پیدا ہوئی۔ شیطان نے چاہا کہ انہیں فریب دے تاکہ آنحضرت ﷺ کے ساتھ عہد شکنی کریں۔ حق تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما کر انہیں راہ وفا پر ثابت قدم کردیا اور حکم کیا کہ عہد کو پورا کرو اور عہد موکد کرنے کے بعد عہد شکنی نہ کرو۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کو تم نے اپنے عہدوں پر گواہ بنایا ہے اور یہ امر تحقیقی ہے کہ اللہ تمہارے ہر عمل سے واقف ہے۔
Top