تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 93
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اسْمَعُوْا١ؕ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا١ۗ وَ اُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ١ؕ قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿93﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذْنَاہم نے لیا
- مِیْثَاقَكُمْتم سے پختہ عہد
- وَرَفَعْنَا۔ فَوْقَكُمُاور ہم نے بلند کیا۔ تمہارے اوپر
- الطُّوْرَکوہ طور
- خُذُوْا۔ مَا آتَيْنَاكُمْپکڑو۔ جو ہم نے تمہیں دیا ہے
- بِقُوْةٍمضبوطی سے
- وَاسْمَعُوْااور سنو
- قَالُوْاوہ بولے
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- وَعَصَيْنَااور نافرمانی کی
- وَأُشْرِبُوْااور رچا دیا گیا
- فِیْمیں
- قُلُوْبِهِمُانکے دل
- الْعِجْلَ ۔ بِكُفْرِهِمْبچھڑا۔ ان کے کفر کے سبب
- قُلْکہہ دیں
- بِئْسَمَاکیا ہی براجو
- يَأْمُرُكُمْ ۔ بِهٖتمہیں حکم دیتا ہے۔ اس کا
- اِیْمَانُكُمْایمان تمہارا
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- مُؤْمِنِينَمومن
صدائے باز گشت
اللہ تبارک و تعالیٰ بنی اسرائیل کی خطائیں مخالفتیں سرکشی اور حق سے روگردانی بیان فرما رہا ہے کہ طور پہاڑ جب سروں پر دیکھا تو اقرار کرلیا جب وہ ہٹ گیا تو پھر منکر ہوگئے۔ اس کی تفسیر بیان ہوچکی ہے بچھڑے کی محبت ان کے دلوں میں رچ گئی۔ جیسے کہ حدیث میں ہے کہ کسی چیز کی محبت انسان کو اندھا بہرا بنا دیتی ہے حضرت موسیٰ ؑ نے اس بچھڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا کر اس کی راکھ کو ہوا میں اڑا کر دریا میں ڈال دیا تھا جس پانی کو بنی اسرائیل نے پی لیا اور اس کا اثر ان پر ظاہر ہوا گو بچھڑا نیست و نابود کردیا گیا لیکن ان کے دلوں کا تعلق اب بھی اس معبود باطل سے لگا رہا دوسری آیت کا مطلب یہ ہے کہ تم ایمان کا دعویٰ کس طرح کرتے ہو ؟ اپنے ایمان پر نظر نہیں ڈالتے ؟ بار بار کی عہد شکنیاں کئی بار کے کفر بھول گئے ؟ حضرت موسیٰ کے سامنے تم نے کفر کیا ان کے بعد کے پیغمبروں کے ساتھ تم نے سرکشی کی یہاں تک کہ افضل الانبیاء ختم المرسلین حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کی نبوت کو بھی نہ مانا جو سب سے بڑا کفر ہے۔