Jawahir-ul-Quran - Maryam : 62
سُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا
سُنَّةَ اللّٰهِ : اللہ کا دستور فِي الَّذِيْنَ : ان لوگوں میں جو خَلَوْا : گزرے مِنْ قَبْلُ ۚ : ان سے پہلے وَلَنْ تَجِدَ : اور تم ہرگز نہ پاؤ گے لِسُنَّةِ اللّٰهِ : اللہ کے دستور میں تَبْدِيْلًا : کوئی تبدیلی
دستور پڑا ہوا ہے اللہ کا64 ان لوگوں میں جو پہلے ہوچکے ہیں اور تو نہ دیکھے گا اللہ کی چال بدلی
64:۔ سنۃ اللہ الخ، شر پسند اور فساد انگیز عناصر اور باغیوں کے بارے میں گذشتہ شریعتوں میں بھی اللہ کا یہی دستور تھا اور اب بھی یہی دستور ہے۔ اب کوئی نیاز طریق کار نافذ نہیں کیا جائے گا۔
Top