Tafseer-e-Jalalain - An-Najm : 48
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ
وَاَنَّهٗ : اور بیشک وہ هُوَ اَغْنٰى : وہی ہے جس نے غنی کیا وَاَقْنٰى : اور جائیداد بخشی۔ دولت مند کیا
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے
وانہ ھو اغنی و اقنی اغناء کے معنی دوسرے کو غنی کرنا اور اقنی قنیۃ سے مشتق ہے جس کے معنی محفوظ اور ریزرو سرمایہ کے ہیں مراد آیت کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی لوگوں کو مال دار اور غنی بناتا ہے اور وہی جس کو چاہے اتنا سرمایہ دیتا یہ کہ اس کو ذخیرہ کرسکے۔
Top