Jawahir-ul-Quran - Yunus : 63
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَكَانُوْا : اور وہ رہے يَتَّقُوْنَ : تقویٰ کرتے رہے
جو لوگ کہ ایمان لائے اور ڈرتے رہے80
80: یہ اولیاء اللہ کی نشانیاں ہیں جن سے انہیں بآسانی پہچانا جاسکتا ہے یہاں اللہ تعالیٰ نے اولیاء اللہ کی دو صفتیں بیان فرمائی ہیں جو تمام صفات ولایت کی جامع ہیں۔ (1) “ اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ” اس سے اعتقاد صحیح کی طرف اشارہ ہے یعنی ان کے تمام عقائد کتاب و سنت کے مطابق ہوں اور ان میں شریعت سے سرِ مو انحرف نہ ہو۔ (2) ۔ “ وَ کَانُوْا یَّتَّقُوْنَ ” اور وہ متقی ہوں یعنی ان کے تمام اعمال و اخلاق شریعت اسلامیہ کے عین مطابق ہوں۔ کتب عقائد میں اس کی تفصیل موجود ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ “ ولی اللہ من یکون اٰتیا بالاعتقاد الصحیح المبنی علی الدلیل ویکون اتیا بالاعمال الصالحة علی وفق ما وردت به الشریعة ” (کبیر ج 17 ص 126) ۔
Top