Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 10
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ : وہ الْوٰرِثُوْنَ : وارث (جمع)
وہ ہی ہیں میراث لینے والے10
10:۔ ” اُوْلٰئِکَ ھُمُ الْوَارِثُوْنَ الخ “ یہ مومنون کے لیے بشارت اخروی ہے۔ ” اُولٰئِکَ “ سے ” المومنون “ مراد ہیں جو مذکورہ بالا اوصاف ثلٰثہ سے متصف ہوں یعنی خداوند تعالیٰ سے ڈرتے رہیں۔ ہر قسم کے شرک اور ہر قسم کے ظلم سے بچتے رہیں ایسے مومن ہی جنت الفردوس کے مستحق اور وارث ہیں ” ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ “ اور وہ جنت الفردوس میں ہمیشہ رہیں گے نہ جنت فنا ہوگا نہ جنتی فنا ہوں گے اور نہ انہیں اس سے نکالا ہی جائے گا۔ ومعنی الکلام لا یموتون ولا یخرجون منھا (روح ج 18 ص 12) عذاب سے بچنے کے لیے امور ثلاثہ کا ذکر کرنے کے بعد آگے اصل دعوے پر دلائل کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔
Top