Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 9
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ عَلٰي : پر۔ کی صَلَوٰتِهِمْ : اپنی نمازیں يُحَافِظُوْنَ : حفاظت کرنے والے ہیں
اور جو اپنی9 نمازوں کی خبر رکھتے ہیں  
9:۔ ” وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلیٰ صَلٰوتِھِمْ الخ “ یہ امر دوم کا اعادہ ہے اور اعادہ کا فائدہ یہ ہے کہ پہلے ” اَلَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلَاتِھِمْ خٰشِعُوْنَ “ میں نماز میں خشوع و خضوع کرنے کا ذکر تھا اور یہاں فرائض و واجبات، آداب و مستحبات اور وقتوں کی پابندی کی رعایت سے بلا ناغہ نماز قائم کرنے کا ذکر فرمایا کیونکہ لفظ محافظت ان تمام باتوں کو شامل ہے المراد بالمحافظۃ التعھد لشروطھا من وقت و طھارۃ و غیرھما والقیام علی ارکانھا واتمامھا حتی یکون ذالک دابۃ فی کل وقت الخ (کبیر ج 6 ص 372) ۔
Top