Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 111
اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
اِنِّىْ : بیشک میں جَزَيْتُهُمُ : میں نے جزا دی انہیں الْيَوْمَ : آج بِمَا : اس کے بدلے صَبَرُوْٓا : انہوں نے صبر کیا اَنَّهُمْ : بیشک وہ هُمُ : وہی الْفَآئِزُوْنَ : مراد کو پہنچنے والے
میں نے آج دیا ان کو بدلہ ان کے صبر کرنے کا81 کہ وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے
81:۔ ” انی جزیتھم الیوم بما صبروا ا الخ “ تم نے اپنا حال تو دیکھ ہی لیا کہ کس عذاب میں مبتلا ہو۔ ان غریب مسلمانوں کا حال بھی سن لو جن سے تم تمسخر کرتے تھے اور جن کے بارے میں تمہاری خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں کوئی مرتبہ نہیں دے گا آج میں نے ان کو ان کے صبر و تحمل کی پوری پوری جزا دی ہے اور آج وہ خوش و خرم ہیں اور کامیاب و کامران ہیں۔
Top