Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 25
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ
اِنْ هُوَ : نہیں وہ۔ یہ اِلَّا : مگر رَجُلٌ : ایک آدمی بِهٖ : جس کو جِنَّةٌ : جنون فَتَرَبَّصُوْا : سو تم انتظار کرو بِهٖ : اس کا حَتّٰى حِيْنٍ : ایک مدت تک
اور کچھ نہیں یہ ایک مرد ہے25 کہ اس کو سودا ہے سو راہ دیکھو اس کی ایک وقت تک
25:۔ ” اِنْ ھُوَ الخ “ یہ بھی رؤساء مشرکین کا قول ہے۔ نوح ایک ایسی بات کہتا ہے (یعنی صرف ایک اللہ ہی کو پکارو) جو ہم نے آج تک نہیں سنی اس لیے معلوم ہوتا ہے کہ وہ دیوانہ ہے اور اس کے حواس درست نہیں ہیں۔ معاذ اللہ ! اس لیے اسے اس کے حال پر چھوڑ دو ۔ شاید کچھ عرصہ کے بعد اس کی دماغی حالت درست ہوجائے اور وہ اپنے اس عجیب و غریب دعوی سے باز آجائے۔ یہ مشرکین کی ضد و عداوت کی انتہا تھی۔
Top