Jawahir-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 108
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِیْنَ
تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ اللّٰهِ : اللہ کی آیات نَتْلُوْھَا : ہم پڑھتے ہیں وہ عَلَيْكَ : آپ پر بِالْحَقِّ : ٹھیک ٹھیک وَمَا اللّٰهُ : اور نہیں اللہ يُرِيْدُ : چاہتا ظُلْمًا : کوئی ظلم لِّلْعٰلَمِيْنَ : جہان والوں کے لیے
یہ حکم ہیں اللہ کے ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک ٹھیک158 اور اللہ ظلم کرنا نہیں چاہتا خلقت پر159
158 تِلْکَ سے گذشتہ آیات کی طرف اشارہ ہے یعنی یہ آیتیں ہم آپ پر اصل حقیقت واضح کرنے کے لیے نازل کرتے ہیں ای نکشف ما الامر علیہ فی الدنیا والٓخرۃ (ابن کثیر ص 390 ج 1) ۔ 159 پہلے کفار کے لیے سخت سزا کا اعلان تھا۔ اس لیے ساتھ ہی اعلان فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ ظالم نہیں ہے وہ بلا وجہ کسی کو سزا نہیں دیتا وہ حاکم عادل ہے۔ اور کیوں نہ ہو جب کہ وہ مالک ومختار اور ہر چیز پر قادر ہے۔ اور سب کچھ جانتا ہے۔ اس لیے اسے اپنی مخلوق پر ظلم کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
Top