Jawahir-ul-Quran - Az-Zumar : 34
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ
لَهُمْ : ان کے لیے مَّا يَشَآءُوْنَ : جو وہ چاہیں گے عِنْدَ : ہاں۔ پاس رَبِّهِمْ ۭ : ان کا رب ذٰلِكَ : یہ جَزَآءُ : جزا الْمُحْسِنِيْنَ : (جمع) نیکوکاروں
ان کے لیے ہے جو وہ چاہیں36 اپنے رب کے پاس یہ ہے بدلہ نیکی والوں کا
36:۔ ” لہم ما یشاءون الخ “ انہیں اپنے مہربان رب کی طرف سے ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے۔ اخلاص اور للہیت کے ساتھ نیک کام کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔ ” لیکفر اللہ عنہم الخ “ یہ ” لہم ما یشاءون الخ “ کی علت ہے یعنی یہ انعام واکرام اس لیے ہے تاکہ ان کے تمام قصور معاف کردے اور ان کے اعمال صالحہ کا ان کو بدلہ دے۔
Top