Jawahir-ul-Quran - Az-Zumar : 39
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ
قُلْ : فرمادیں يٰقَوْمِ : اے میری قوم اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنِّىْ : بیشک میں عَامِلٌ ۚ : کام کرتا ہوں فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
تو کہہ اے قوم40 کام کیے جاؤ اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں اب آگے جان لو گے
40:۔ ” قل یقوم الخ “ یہ تخویف اخروی ہے۔ آپ اپنی قوم کے مشرکین سے فرما دیں، اچھا اگر تم ضد وعناد کی وجہ سے حق کو نہیں مانتے ہو تو تم اپنی ڈگر پر چلتے رہو اور میں بھی اپنی راہ پر گامزن ہوں۔ قیامت کے دن جان لوگے کون سچا ہے اور کون جھوٹا اور رسوا کن اور دائمی عذاب کس کے حصے میں آتا ہے اور جنت کی نعمتیں اور آرام و راحت کس کے لیے مقدر ہے۔
Top