Jawahir-ul-Quran - Al-Maaida : 118
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اِنْ : اگر تُعَذِّبْهُمْ : تو انہیں عذاب دے فَاِنَّهُمْ : تو بیشک وہ عِبَادُكَ : تیرے بندے وَاِنْ : اور اگر تَغْفِرْ : تو بخشدے لَهُمْ : ان کو فَاِنَّكَ : تو بیشک تو اَنْتَ : تو الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ بندے ہیں تیرے184 اور اگر تو ان کو معاف کردے تو تو ہی ہے زبردست حکمت والا
184 اس کی جزا محذوف ہے اور فَاِنَّہُمْ عِبَادُ اس کی دلیل ہے ای لم یلحقک بتعذیبہم اعتراض لانک المالک المطلق لھم (روح ص۔۔۔ ج 8) ۔ اسی طرح اِنْ تَغْفِرْ کی جزا بھی محذوف ہے ای لم یلحقک عجز بذلک و لا استقباح فانک القوی القادر علی جمیع المقدورات (روح) یعنی اگر تو ان کو عذاب دینا چاہے تو اس پر مجھے تجھ پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ تیرے بندے ہیں اور تو ان کا مالک علی الاطلاق ہے اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو ایسا کرسکتا ہے تو اس سے عاجز نہیں اور نہ اس میں کوئی قباحت ہے کیونکہ تو قادر مطلق ہے اور تمام مقدورات تیری مشیت وقدرت کے تحت داخل ہیں۔
Top