Jawahir-ul-Quran - Al-Ghaashiya : 18
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ
وَاِلَى السَّمَآءِ : اور آسمان کی طرف كَيْفَ رُفِعَتْ : کیسے بلند کیا گیا
اور آسمان9 پر کہ کیسا اس کو بلند کیا ہے
9:۔ ” والی السماء “ یہ ” اکواب موضوعۃ “ کا نمونہ ہے جس طرح آسمان اونچا ہے اور اس پر تارے اونچے رکھے ہیں اسی طرح پیالیاں اونچی رکھی ہوں گی۔ ” والی الجبال کیف نصبت “ یہ ” نمارق مصفوفۃ “ کا نمونہ ہے جس طرح دنیا میں زمین پر پہاڑوں کا سلسلہ قائم ہے اسی طرح جنت میں سلیقہ کے ساتھ تکیے قطار میں لگے ہوں گے۔ ” والی الارض کیف سطحت “ یہ ” زرابی مبثوثۃ “ کا نمونہ ہے جس طرح زمین بچھونے کی طرح بچھی ہوئی ہے اسی طرح جنت میں ہر طرف دریاں اور فروش بچھے ہوں گے۔
Top