Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 99
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠   ۧ
وَاعْبُدْ : اور عبادت کریں رَبَّكَ : اپنا رب حَتّٰى : یہانتک کہ يَاْتِيَكَ : آئے آپ کے پاس الْيَقِيْنُ : یقینی بات
اور اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہیے یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے
99 ۔ اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کو یقین یعنی موت آجائے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی موت کہ بیشک ہے۔ 12 نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھ کو یہ حکم نہیں دیا کہ میں مال جمع کروں اور تاجربن جائوں بلکہ مجھ کو تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تسبیح وتحمید بیان کروں اور نماز پڑھا کروں ۔ بغوی تم سورة حجر۔
Top