Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 22
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ
اِلٰهُكُمْ : تمہارا معبود اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : ایک (یکتا) فَالَّذِيْنَ : پس جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل مُّنْكِرَةٌ : منکر (انکار کرنیوالے) وَّهُمْ : اور وہ مُّسْتَكْبِرُوْنَ : تکبر کرنے والے (مغرور)
تمہارا معبود برحق تو یکتا معبود ہے ، سو جو لوگ آخرت پر اعتقاد نہیں رکھتے ان کے دل انکار کرنے والے ہیں اور وہ لوگ بڑے سرکش ہیں
22 ۔ ان سب دلائل مذکورہ سے یہ ثابت ہوا کہ تمہارا معبود برحق تو ایک ہی ہے وہی یکتا اور یگانہ ہے پھر حق واضح ہوجانے پر بھی جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور اعتقاد نہیں رکھتے ان کے دل منکر ہو رہے ہیں اور وہ لوگ بڑے سرکش ہیں ۔ یعنی اتنی وضاحت کے بعد بھی ان کے دل ایسے ناکارہ ہیں کہ ایک حق بات کا انکار کرتے چلے جاتے ہیں اور یہ بات بھی ظاہر ہوگئی کہ یہ لوگ بڑے متکبر اور سرکش ہونے کی وجہ سے حق کے مقابلے میں سرکشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
Top