Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 98
فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
فَاِذَا : پس جب قَرَاْتَ : تم پڑھو الْقُرْاٰنَ : قرآن فَاسْتَعِذْ : تو پناہ لو بِاللّٰهِ : اللہ کی مِنَ : سے الشَّيْطٰنِ : شیطان الرَّجِيْمِ : مردود
اور اے پیغمبر جب آپ قرآن پڑھیں تو پہلے شیطان مردود سے خدا کی پناہ مانگ لیا کریں
98 ۔ آگے بعض اعمال صالحہ کے آداب کا ذکر فرمایا اور اے پیغمبر جب قرآن کریم پڑھیں اور قرآن کریم پڑھنے کا ارادہ فرمائیں تو پہلے شیطان مردود سے خدا کی پناہ طلب کرلیا کریں ۔ تلاوت قرآن کریم کا ادب تعلیم فرمایا کہ قرآن کریم شروع کرنے سے پہلے شیطان کے مکرو فریب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لیا کروچون کہ قرآن کریم کی فہم پر عقائد و اعمال کا دارومدار ہے نہ معلوم کہ شیطان خبیث کہاں وسوسہ ڈال دے اور کس موقعہ پر صحیح راہ سے بھٹکا دے۔
Top