Kashf-ur-Rahman - Maryam : 74
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا
وَكَمْ : اور کتنے ہی اَهْلَكْنَا : ہم ہلاک کرچکے قَبْلَهُمْ : ان سے پہلے مِّنْ قَرْنٍ : گروہوں میں سے هُمْ : وہ اَحْسَنُ : بہت اچھے اَثَاثًا : سامان وَّرِءْيًا : اور نمود
اور ہم ان سے پہلے ایسی بہت سی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو باعتبار ساز و سامان اور ظاہری ٹیپ ٹاپ کے ان سے کہیں اچھی تھیں۔
-74 اور ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں اور گروہوں کو ہلاک و برباد کرچکے ہیں۔ جو باعتبار ساز و سامان اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور نمود کے اعتبار سے ان سے کہیں اچھے تھے۔ یعنی دنیوی ساز و سامان اور سوسائٹی کی بلندی اور ظاہری نمود و نمائش عذاب الٰہی کو نہیں روک سکتی جس طرح پہلی جماعتیں برباد ہوگئی ہیں اسی طرح تم بھی برباد کردیئے جائو گے حالانکہ وہ جماعتیں ان سے کہیں اچھی اور بہتر تھیں۔
Top