Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 14
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا١ۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ١ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ
ثُمَّ : پھر خَلَقْنَا : ہم نے بنایا النُّطْفَةَ : نطفہ عَلَقَةً : جما ہوا خون فَخَلَقْنَا : پس ہم نے بنایا الْعَلَقَةَ : جما ہوا خون مُضْغَةً : بوٹی فَخَلَقْنَا : پھر ہم نے بنایا الْمُضْغَةَ : بوٹی عِظٰمًا : ہڈیاں فَكَسَوْنَا : پھر ہم پہنایا الْعِظٰمَ : ہڈیاں لَحْمًا : گوشت ثُمَّ : پھر اَنْشَاْنٰهُ : ہم نے اسے اٹھایا خَلْقًا : صورت اٰخَرَ : نئی فَتَبٰرَكَ : پس برکت والا اللّٰهُ : اللہ اَحْسَنُ : بہترین الْخٰلِقِيْنَ : پید ا کرنے والا
پھر ہم نے اس نطفہ کو جما ہوا خون بنایا پھر ہم نے اس جمے ہوئے خون سے گوشت کی بوٹی بنائی۔ پھر ہم نے اس بوٹی میں سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ان تمام تبدیلیوں کے بعد ہم نے اس کو ایک نئی صورت میں اٹھا کھڑا کیا سو کیسی بڑی شان ہے اللہ کی جو سب بنانے والوں سے بڑھ کر بنانے والا ہے
(14) پھر ہم نے اس نطفے کو جما ہوا خون بنایا پھر ہم نے اس جمے ہوئے خون کو گوشت کی ایک لگدی بنائی پھر ہم نے اس بوٹی میں سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا اور پہنایا پھر ان سب تبدیلیوں کے بعد ہم نے اس کو ایک نئی مخلوق بنادیا اور اس کو نئی صورت میں اٹھا کھڑا کیا سوکیسی بابرکت اور بڑی شان ہے اللہ تعالیٰ کی جو سب سے بہتر بنانے والا ہے یعنی ماں کے رحم میں درجہ بدرجہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں پھر آخر میں اس میں روح ڈال کر اور حیات بخش کر ایک نئی مخلوق بنادیتے ہیں اور جو محض جماد تھا وہ حیوان بن جاتا ہے سب سے بہتر بنانے والا یعنی مادے سے ترکیب تو ہر ایک بنانے والا دے لیتا ہے لیکن زندگی بخشنا اور روح ڈالنا اسی کا کام ہے تو وہ احسن الخالقین ہے جو محض ایک جماد اور گونگے بہرے اندھے کو زندگی عطا فرماکر سننے والا دیکھنے والا بنا دیتا ہے۔
Top