Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 30
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيٰتٍ : البتہ نشانیاں وَّاِنْ كُنَّا : اور بیشک ہم ہیں لَمُبْتَلِيْنَ : آزمائش
اس میں شک نہیں کہ ان واقعات مذکوروہ میں بڑے دلائل ہیں اور یقیناً ہم آزمائش کرنے والے ہیں
(30) بلاشبہ ان واقعات مذکورہ میں اہل عبرت کے لئے بڑی نشانیاں اور بڑے دلائل ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ ہم آزمائش کرنے والے ہیں یعنی نوح (علیہ السلام) کا رسول بناکر بھیجنا اور قوم کا ایک صحیح بات کو نہ سجھنا۔ نوح (علیہ السلام) کو اور اس کے ساتھیوں کو قوم کا ستانا اور ایذا رسانی، پھر طوفان کا آنا، کشتی کے لئے ہماری قدرت کے بڑے بڑے دلائل موجود ہیں اور یہ نشانیاں ظاہر کرکے ہم آزماتے ہیں کہ کون صبر کرتا ہے اور برداشت سے کام لیتا ہے یا یہ کہ ان واقعات کا ذکر کرکے اور بندوں کو خبر دیکر آزماتے ہیں کہ کون ان واقعات سے نصیحت قبول کرتا ہے اور ان واقعات کو سن کر اثر لیتا ہے۔
Top