Bayan-ul-Quran - Al-Kahf : 24
مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ
مُسْتَكْبِرِيْنَ : تکبر کرتے ہوئے بِهٖ : اس کے ساتھ سٰمِرًا : افسانہ کوئی کرتے ہوئے تَهْجُرُوْنَ : بیہودہ بکواس کرتے ہوئے
کہ اس قرآن کریم سے تکبر کرتے ہوئے اور اس کو افسانہ گوئی کا مشغلہ بناتے ہوئے اور بیہودہ بکواس کرتے ہوئے
(67) کہ اس قرآن کریم سے تکبر کرتے ہوئے اور اس کو افسانہ گوئی کا مشغلہ بناتے ہوئے اور بیہودہ بکواس کرتے ہوئے یعنی قرآن کریم کی آیتیں سن کر الٹے پائوں لوٹ جاتے تھے اور حالت یہ ہوتی تھی کہ تکبر کا اظہار کرتے تھے قرآن کریم کے ساتھ اور اس کو افسانہ گوئی اور قہق ہے کہانیاں کہتے ہوئے اور فحش گوئی کرتے ہوئے لوٹا کرتے تھے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ رات کو مسجد حرام میں بیٹھ کر قصے اور کہانیاں بیان کیا کرتے تھے اور اس میں قرآن کریم اور پیغمبر اسلام کی ہجو کرتے تھے اور آپ کو کاہن اور شاعر اور قرآن کریم کو پچھلوں کی کہانیاں کہتے تھے ۔ اب آگے پھر قرآن کریم اور رسول کے متعلق غور و فکر کا حکم ہے۔
Top